اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کی جگہ کا فوری دورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیل جانئے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کی جگہ کا فوری دورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ “میں نے یہ اندازہ لگانے کیلئے کہ بارش اور بدلتے موسم کے حوالے سے شرکاء کو کیا امداد فراہم کی جاسکتی ہے، چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر دھرنے کے مقام پر جانے کا حکم دیا ہے۔”وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے کے شرکا کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں اورموسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر شرکا کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
یاد رہے کہ گذشتہ شب اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا تھا اور خراب موسم میں آزادی مارچ کے شرکاء کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ، تیز ہوا سے شرکاء کے خیمے اُڑ گئےتھے اور مارچ کے شرکاء دھرنے کی جگہ سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے۔دوسری جانب جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرکاءسے خطاب میں کہا تھا کہ آزادی مارچ اپنے مطالبات برقرار رکھے ہوئے ہے ، جب تک رہبر کمیٹی کوئی فیصلہ نہیں کرتی کارکن ڈی چوک کے نعرے نہ لگائیں، یہاں سے جانے کا فیصلہ ہم نے کرنا ہے ، چاہے آندھی آئے، بارش یا طوفان، فیصلہ ہم نے خود کرنا ہے 


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں