سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناؤاللہ کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر۔تفصیل جانئے

لاہور(اہم نیوز)انسداد منشیات کورٹ نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی،عدالت نے لیگی رہنما کے وکیل فرہاد علی شاہ کو کل بحث کیلئے طلب کرلیا۔

ضرور پڑھیں:https://ahemnewshd.com/latest/5288
میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے منشیات برآمدگی کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی،رانا ثنا اللہ کی جانب سے درخواست ان کی وکیل فرہاد علی شاہ نے دائر کی،وکیل رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیف سٹی کی فوٹیجز اور نئے شواہد کی بنا پر درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزم ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں،استدعا ہے کہ عدالت راناثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے،عدالت نے رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی،عدالت نے رانا ثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ کو کل بحث کےلئے طلب کرلیا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں