جھنگ ( اہم نیوز ) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیرایتمام پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا ماہانہ اجلاس سوشل ویلفیئر آفیسر اسد سرفراز کھوکھر کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سوسائٹی کی ایگزیکٹیو باڈی کے آئندہ تین سال کیلئے الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔تفصیل جانئے

جھنگ ( ) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیرایتمام پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا ماہانہ اجلاس سوشل ویلفیئر آفیسر اسد سرفراز کھوکھر کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سوسائٹی کی ایگزیکٹیو باڈی کے آئندہ تین سال کیلئے الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب قرار پائے گئے جن میں صدر نیلم ناصر مگھیانہ ،سینئر نائب صدر مہر غلام قاسم مگھیانہ ،نائب صدر اول روزیہ تنویر ،جنرل سیکرٹری جعفر حسین کشف بھٹہ ،جوائنٹ سیکرٹری مہر اختر عباس مرجانہ سیال ایڈووکیٹ ،انفارمیشن سیکرٹری مہر محمد ریاض نول اور فنانس سیکرٹری نواب قیصر عباس خان سیال شامل ہیں اس موقع پر اسد سرفراز کھوکھر نے نئے منتخب ممبران کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا نو منتخب ہونے والی صدر نیلم ناصر مگھیانہ نے کہا کہ پہلے کی طرح سوسائٹی جیل انتظامیہ کی معاونت سے آخری سانس تک جزبہ انسانیت کی خدمت کے تحت اسیران جیل خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود جاری وساری رہے گی ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں