کراچی: (اہم نیوز) پاکستان کے محمد آصف نے ترکی کے شہر اناتالیہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی: (اہم نیوز) پاکستان کے محمد آصف نے ترکی کے شہر اناتالیہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستانی کیوئسٹ فیصلہ کن معرکے میں جیفری روڈا کیخلاف ٹائٹل کامیابی کیلئے پرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ ملک کیلئے مزید اعزازات جیتنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے نمبر ایک کیوئسٹ محمد آصف نے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے حریف کرٹسانوت لیرٹساتایاتھورن کو ابتداء سے ہی دباؤ کا شکار کر دیا جو دو ہزار سولہ میں ایشین چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں لیکن انہیں محمد آصف کیخلاف ایک سیٹ جیتنا بھی نصیب نہیں ہوسکا۔

پاکستانی کیوئسٹ نے پہلے سیٹ میں 85 کے بریک کے بعد پیچھے مڑ کر دیکھے بغیر مسلسل نصف سنچری پلس بریکس کے ساتھ اپنے حریف کو بیسٹ آف 13 فریمز پر مشتمل مقابلے میں سات، صفر سے ٹھکانے لگا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

تھائی کیوئسٹ نے ساتویں فریم میں سخت مزاحمت کی لیکن محمد آصف نے اس بار بھی 77 کے مقابلے میں 78 کے اسکور سے کامیابی ممکن بنا لی۔ دو ہزار بارہ میں آئی بی ایف ایس ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والے محمد آصف نے اس سے قبل کوارٹر فائنل میں بھی تھائی لینڈ کے حریف تھانوات تیراپونگپائیبون کو سخت مقابلے کے بعد چھ، چار سے شکست دی تھی۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں