سوشل میڈیا پر حنا پرویز بٹ کی سینے سے دوپٹہ ہٹانے کی ویڈیو وائرل، لیکن دراصل کیا کر رہی تھیں؟ خود ہی بتادیا

اسلام آباد (اہم نیوز) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ان کے مائیک پر دوپٹہ آرہا تھا جس پر انہیں دوپٹہ ٹھیک کرنے کا کہا گیا لیکن کچھ لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا شروع کردیا۔

ضرور وذٹ کریں۔www.ahemnewshd.com

خیال رہے کہ حنا پرویز بٹ کی ایک ویڈیو 3 روز قبل وائرل ہوئی تھی، یہ ویڈیو ایکسپریس نیوز کے ایک پروگرام کی تھی جس میں حنا پرویز بٹ اپنا دوپٹہ درست کر رہی تھیں لیکن سوشل میڈیا پر اسے کچھ اور ہی رنگ دیا گیا اور طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہنگامے کے بعد نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں وضاحت کرتے ہوئے لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دو دن پہلے وہ ایکسپریس نیوز کے ایک شو میں شریک تھیں ، ان کا ڈوپٹہ مائیک پر آ رہا تھا۔ ’ مجھے کہا گیا کہ آپ اپنا دوپٹہ سیٹ کر لیں۔میں جب دوپٹہ ایڈجسٹ کر رہی تھی تو کسی نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا۔میں خواتین کے خلاف اس طرح کی گھٹیا حرکتوں کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔‘

www.ahemnewshd.com

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وہ اپنی اس ویڈیو کے حوالے سے پی ٹی آئی یا کسی اور کو اس کا الزام نہیں دینا چاہتیں لیکن اس طرح کی چیزوں کے ذریعے خواتین کو اٹیک کرنے کی مذمت کرتی ہیں۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں