’میری آرمی چیف سے دوستی ہوچکی ہے‘ مولانا فضل الرحمان نے ’خفیہ‘ ملاقات کی تصدیق کردی

اسلام آباد(اہم نیوز)جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق  اور اس ’’خفیہ ملاقات‘‘ کے بارے میں کھل کر اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف اگر دوبارہ مجھے ملاقات کے لئے بلائیں گے تو میں ضرور جاؤں گا کیونکہ اب تو ان سے دوستی بھی ہو چکی ہے،آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات پر رہبر کمیٹی اور اپوزیشن جماعتوں کو ابھی  تک اعتماد میں نہیں لے سکا،حکومتی کمیٹی سے ابھی تو مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے تو ناکامی کیسی؟۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپنی ہونے والی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں کینفیڈنیشل امور پر گفتگو نہیں کرنا چاہتا ،خفیہ ملاقاتیں میری نہیں اُن کی ضرورت ہو سکتی ہے،میری آرمی چیف سے اس ملین مارچ سے پہلےملاقات ہوئی جو بہت اچھی تھی اور اس ملاقات میں  بہت اچھی باتیں ہوئی تھیں،اگر مجھ سے ملاقات  اُن کی ضرورت ہے اور وہ میری بات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو  میں کبھی بھی  اپنی بات سمجھانے میں کمی محسوس نہیں کرتا ،جو چیزیں کنفیڈنشل ہوتی ہیں انہیں کنفیڈنشنل ہی رہنا چاہئے اُنہیں متنازعہ نہیں بنانا چاہئے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن ہمارا موضوع نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ہم نے موقف دیا ہے، ہمارے مطالبات سیاسی ہیں اور سیاسی محاذ پر ہی فوکس کرنا چاہتے ہیں،میں فوج کی قیادت کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتا ،میں اس موضوع سے بہت دور رہا ہوں ،میں سیاسی میدان کا آدمی ہوں اور ایسے موضوعات پر گفتگو نہیں کرنا چاہتا ۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں