جھنگ ڈسٹرکٹ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے مختلف شعبہ جات بارے پریس ریلیز جاری کر دی

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب
ہینڈ آﺅٹ راﺅ شکیل احمد /عابد رشید
13 مارچ2019ئ
جھنگ( اہم نیوز )ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر18مارچ سے ضلع بھر میں ہفتہ صفائی مہم بھرپور انداز میں منایا جائیگا۔ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کےلئے تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں۔ شجر کاری مہم کے تحت تمام اداروں مقررہ ہدف کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ شہرکی خوبصورتی نمایاں ہو۔ یہ بات انہوںنے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنرز، بلدیہ حکام، ضلع کونسل ، محکمہ جنگلات ، صحت ، ایجوکیشن ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ خوشگواراور سرسبزو شاداب ماحول کی دستیابی سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ ہمیں اپنے ضلع کی خوبصورتی کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کےلئے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے حوالہ سے اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کی صورتحال کی کڑی نگرانی کریں اور بلدیہ عملہ کی حاضری کو یقینی بنائیں ۔ اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو بھرپور انداز میں کامیابی سے ہمکنار کیا جائیگااور اس حوالہ سے تمام میسر وسائل برﺅے کار لائیں جائیں۔محکمہ جنگلات کے افسران شجر کاری مہم کے دوران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور پودوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ مذکورہ مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں لہٰذا لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں محکمہ انہار،پولیس، صحت ، تعلیم، ریسکیو1122، پی ڈی ایم اے ، لائیو سٹاک، زراعت، بلدیہ ، ضلع کونسل سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن جھنگ کے حوالہ سے تمام محکموں کے افسران آپس میںباہمی روابط کو موثر بنائیں اور تمام پروگرام شاندار طریقے سے بروقت مکمل کئے جائیں۔ جشن بہاراں کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام متعلقہ محکمے اپنے ذمے ٹاسک کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پورا کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وہ جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے مائی سٹیڈیم کا وقفے وقفے سے انتظاما ت کا جائزہ لیں اور وہاں عوامی تفریح کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کو موثر رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے خواتین اور بچوں کےلئے مختلف قسم کے سٹالز اورفوڈ فیسٹول کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات اور سکولوں کی طرف سے لگائی جانے والی پھولوں کی نمائش کے انتظامات اوردیگر محکموں کو اپنے اپنے ذمہ ٹاسک کو بروقت مکمل کرنے کی تاکیدکی۔انہوںنے سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ جشن جھنگ کے رات کے پروگراموں میں تمام راستوں پر لائٹس کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور پولیس ارد گرد کے علاقو ںمیں گشت کو موثر بنائیں جبکہ خواتین کےلئے داخلی راستوں پر خواتین پولیس سٹاف تعینات کیا جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام مقامات پر نظر رکھی جائے۔ اس موقع پر پی ڈی ایم اے ، ریسکیو1122، انہار اور دیگر محکموں نے بھی حفاظتی بندو ںکی مضبوطی اور دریاﺅں میں پانی کے بہاﺅ بارے بریفنگ دی۔

۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میںگزشتہ روز انسداد ڈینگی کے حوالہ سے عوامی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کےلئے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنرراشد چوہدری نے کی۔ اجلاس میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور سیال سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنرراشد چوہدری نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کےلئے ہم سب کو مشنری جذبہ کے تحت مل کر کام کرنا ہے ۔محکمہ صحت سمیت دیگر تمام متعلقہ ادارے اس خصوصی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوںنے کہا کہ بخار کی صورت میں مفت تشخیص کےلئے فوری طورپرقریبی سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں اور علاج معالجہ کی صورت میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر راشد چوہدری نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے متعدد دوکانداروں کو جرمانے کئے اور ہدایات جاری کیں کہ وہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال چوہدری راشد نے چیف آفیسر خالد محمود قمر کے ساتھ شہر میں مختلف دوکانوں پر چھاپے مارے اوراشیاءخوردونوش کی کوالٹی چیک کی اورمقرر کردہ نرخوں سے زائدقیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کو 7ہزارروپے کے موقع پر جرمانے کیے اور ایک دوکاندار کے خلاف FIRدرج کروائی گئی ۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال چوہدری راشد نے اراضی ریکارڈ مرکز کا بھی معائنہ کیا اور سائلین کے مسائل دریافت کئے اورازالہ کےلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔
۔۔۔۔٭٭٭۔۔۔۔
جھنگ( )جشن جھنگ 2019ءکے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں حسن قرا¿ت اور نعت رسول مقبولﷺ کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت لی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطا الرحمان تھے جبکہ چیئر مین ضلع کونسل نواب بابر خان سیال نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے اس موقع محفل نعت اور حسن قرا¿ت کے مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈز میں انعامات تقسیم کئے جس کے مطابق مقابلہ حسن نعت میں کل 13نعت خوانوں نے حصہ لیا جس میں حسن نواز چناب کالج نے پہلی، فیصل منیر گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج نے دوسری ،علی عثمان حیدر چناب کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حسن قرا¿ت کے مقابلہ میں 11قراءنے حصہ لیا جس میں حافظ حسن رضا نے پہلی ،سعدیہ بتول نے دوسرے اور منزا ثمر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب میں جج صاحبان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارکردگی کی بنیاد پر نتائج دیئے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )چیئر مین ضلع کونسل نواب بابر علی خان سیال نے گزشتہ روز جشن جھنگ کی تیاریوں کے حوالہ سے مائی سٹیدیم میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔ چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئر مین ضلع کونسل نواب بابر علی خان سیال نے کہا کہ جھنگ جشن کے حوالہ سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ مرکزی تقریب سمیت دیگر اہم تقریبات میلہ گراﺅنڈ مائی ہیر سٹیڈیم میں منعقدہونگی جس میںشوٹنگ والی بال، باڈی بلڈنگ، پڑکوڈی، مشعل نیزہ بازی ، نیزہ بازی، گھوڑا ڈانس، کبڈی، کرکٹ و دیگر کھیلوں سمیت پھولوں کی نمائش، آتش بازی، موسیقی اور دیگر رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا جائیگاجبکہ اسٹالز، تفریحی اور دیگر تقافتی پروگرامز، مرد وخواتین اور بچوں کےلئے خصوصی انتظامات کے ساتھ منعقد کئے جائینگے جسے پروقار اورپررونق بنانے کےلئے مہمانان خصوصی کو مدعو کیا گیا ہے ۔اس موقع پر انہوںنے مائی ہیر گراﺅنڈ میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )جشن جھنگ 2019ءکی افتتاحی تقریب آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے مائی ہیر سٹیڈیم میں منعقد ہوگی ۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطا الرحمان ، چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال ،صوبائی وزراءاور اراکین اسمبلی سمیت مہمانان گرامی بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔ اس موقع پرپرچم کشائی، قومی ترانہ ، مارچ پاسٹ ودیگر پروگرام پیش کئے جائینگے جبکہ پہلے دن نمائشی نیزہ بازہ، جھومر، گھوڑا ناچ، اونٹ ناچ، شوٹنگ والی بال ، افتتاح فوڈ سٹریٹ ، پھولوں کی نمائش، صنعتی نمائش ، محفل مشاعرہ سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد مائی ہیر گراﺅنڈ ، سپورٹس کمپلیکس شفقت شہید اور مجید امجد پارک میں کیا جائیگا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق قوانین بارے شعور و آگاہی سیمینار کا انعقاد ضلع کونسل جناح ہال میں15مارچ بروز جمعتہ المبارک دن گیارہ بجے ہوگا جس کے کنسلٹنٹ محتسب اعلیٰ عاصم صادق قریشی اور ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ سمینار میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق قوانین بارے آگاہی لیکچر زدیئے جائیں گے جبکہ ضلع بھر سے مختلف نجی و سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین سیمینار میں شرکت کریں گی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

جھنگ( )محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال نے اسد سرفراز کھوکھر کو فوکل پرسن برائے پبلک انفارمیشن مقرر کر دیا ہے ۔محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے حوالہ سے شہری رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013ءکے تحت معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں