پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بیان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بیان

قائد محمد نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے

محمد نواز شریف کو لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی

ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا ہے

محمد نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کے لئے ڈاکٹرز نے آپس میں صلاح مشورہ کیا

سٹیرائڈ کی ہائی ڈوز ز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے

ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اور دیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے بھی ادویات دی جا رہی ہیں

ڈاکٹرز ایسی محفوظ طبی حکمت عملی پر کاربند ہیں جس سے محمد نواز شریف بحفاظت سفر کر سکیں

قوم سے دعا کی خصوصی اپیل ہے

دعا کریں کہ محمد نواز شریف کا سفر بخیر رہے اور اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں