جھنگ( )میونسپل کمیٹی جھنگ کو کارپوریشن کا درجہ ملنے پر ایک افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن صو بائی اسمبلی مولانہ معاویہ اعظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی .تفصیل جانئے

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب
ہینڈ آﺅٹ
راﺅ شکیل احمد /عابدرشید
19نومبر 2019ئ
جھنگ( )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے میڈیکل ایمرجنسی اور کارڈک وارڈ میں دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سینئر ڈاکٹرز اور انتظامی افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے ڈیوٹی پر معمور ڈاکٹرز اور عملہ کو ایمرجنسی وارڈ میں روازانہ کی بنیاد پر بیڈ شیٹ تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیںجبکہ صفائی ستھرائی کے نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالہ سے احکامات بھی جاری کئے ۔انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہترین علاج گاہ ہے جو کہ روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ہسپتال کے انتظامی و دیگرامورکو بہتر انداز میں چلایا جا رہا ہے جبکہ علاج اور معالج سے متعلق ہمہ قسم کی ادویات فراہم کی جار ہی ہیں تاکہ آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامان نہ کرنا پڑے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزیدکہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو جدیدطبی سہولیات سے مزئین کیاگیا ہے جبکہ مزید سہولیات کی وسعت کےلئے خصوصی اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔حکومت پنجاب شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ہسپتال میں سٹاف اور عملہ کی کمی کو بھی دور کیا جا رہا ہے تاکہ ہسپتال کے امور میں آسانیاں پیدا ہوں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کنٹین کے معائنہ کے دوران پھل ، چائے، مشروبات اور کھانے کے معیار کا جائزہ لیااور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیار اپنانے کی ہدایا ت جاری کیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
پریس ریلیز
جھنگ( ) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے تعاون سے اور فرینڈز ہالوفاﺅنڈیشن کی جانب سے کمیونٹی فیڈر سکول حسنانہ چاہ عنایت والا میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 150کے قریب آنکھوں کے مریضوں کا چیک اپ کیا گیاجبکہ مریضوں کو عینکیں سمیت مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔اس موقع پرمختصر تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ملک احسان اللہ کمبوہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور صحت کے تعاون سے علاقہ کے دور دراز علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
پریس ریلیز۔
جھنگ( )میونسپل کمیٹی جھنگ کو کارپوریشن کا درجہ ملنے پر ایک افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن صو بائی اسمبلی مولانہ معاویہ اعظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر سلطان سکند ر بھروانہ سمیت چیف افسران اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر شہریوں کی طرف سے رکن صو بائی اسمبلی مولانہ معاویہ اعظم کو کارپوریشن کا درجہ دلوانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صو بائی اسمبلی مولانہ معاویہ اعظم نے کہا کہ اس قلیل وقت میں ہم نے دو بڑے تاریخی پروجیکٹ مکمل کئے جس میں یونیورسٹی آف جھنگ اور میونسپل کارپوریشن شامل ہیں۔ہم جھنگ کی ترقی کےلئے ماسٹر پلان طے کر چکے ہیں میرے اللہ نے چاہا آنے والے وقت میں ہم جھنگ کو بدل کر رکھ دیں گئے۔جلد ہی کارپوریشن کی طرف قدم جھنگ کی ترقی کی سمت طے کر دے گا۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر سلطان سکندر بھروانہ نے کہا کہ آج جھنگ کی عوام کے لئے تاریخی دن ہے ۔میونسپل کمیٹی جھنگ سے میونسپل کارپوریشن بننے پر آپکو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ مولانا معاویہ اعظم دن رات کوشش کر رہے ہیں اور کارپوریشن کا درجہ دلوانے پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ بعد ازاں اظہار تشکر کی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کارپوریشن کا درجہ دلوانے پر عوامی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں