جھنگ(بیورورپورٹ)”انسانی ترقی کے مقصد کو لیکر “ پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئر مین جبران بشیر کی ٹور پاکستان کے سلسلہ میں جھنگ کے نواحی چک نمبر 175میں آمد۔تفصیلات جانئے

جھنگ(بیورورپورٹ)”انسانی ترقی کے مقصد کو لیکر “ پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئر مین جبران بشیر کی ٹور پاکستان کے سلسلہ میں جھنگ کے نواحی چک نمبر 175میں آمد۔تفصیلات کے مطابق جھنگ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت شفقت عطاءبلوچ کی رہائش گاہ پر پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئر مین جبران بشیر کی ٹور پاکستان کے سلسلہ میںآمد پر انکا شاندار استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر جبران بشیر نے مقامی سرکاری سکول میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا علاوہ ازیں شفقت عطاءبلوچ کی رہائش گاہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وقار مصطفی ،پروفیسر محمد اشرف خان بلوچ،محمد نواز خان بلوچ ایڈووکیٹ ،مہر شیر بہادر نول ،جھنگ ڈویژن بناﺅ تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری ریاض خان شاہد ،حاجی سعید احمد جماعتی اور محمد اکرم سیالوی سمیت علاقہ بھر کی معروف شخصیات نے شر کت کی ۔اس موقع پر پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئر مین جبران بشیر نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی کا منشور ”تعلیم ،صحت ،روزگار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ پورے پاکستان میں ٹور پاکستان کے نام سے آگاہی مہم چلائے ہوئے ہیں اور اسی سلسلہ میں وہ آج جھنگ آئے ہیں ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں پہلا قدم تعلیم ہے جس ملک کا معاشرہ تعلیم یافتہ ہو گا وہ ملک اتنا ہی ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا اگر آپ کے ملک میں تعلیم نہیں تو کچھ بھی نہیں لہذا میں یہاں کے لوگوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ اپنے بچوں سے مشقت کرا نے کی بجائے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ پاکستان بھر میں اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جا تے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔جبران بشیر نے اپنے دوسرے نقطہ صحت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یہ نہیں کہ آپ کے ملک یا علاقے میں زیادہ ہسپتال یا ڈاکٹرز ہوں بلکہ ترقی یہ ہے کہ آپ کے لوگ بیمار ہی کم ہوںاس لئے آپ لوگوں کو چاہئے کہ آپ اپنی صحت پر دھیان دیں نہ کہ ان باتوں میں الجھے رہیں کہ ہمارے ہسپتال اور ڈاکٹر کم ہیں۔انہوں نے اپنے تیسرے اور آخری نقطہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روز گار کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ آ پ کے بچوں کی سرکاری یا نجی نوکری ہو بلکہ روز گار یہ ہے کہ وہ ایک کار آمد ہنر لوگوں کو فراہم کرے جس میں وہ خود بھی کامیاب ہو اور دوسروں کے روز گار کا بھی سبب بنے ۔جبران بشیر کا کہنا تھا کہ ہر سال دنیا میں 179ممالک میں تعلیم ،صحت ،روزگار کے معیار کو جانچا جاتا ہے لیکن دکھ کی بات ہے کہ اس لسٹ میں ہمارے ملک کا نمبر150واں ہے میرا یہ مشن ہے کہ میں سال 2047تک پاکستان کو دس ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا دیکھوں جس کے لئے میں نے پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ پارٹی کے پلیٹ فارم سے جدو جہد کا آغاز کر دیا ہے ۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں