راولپنڈی۔تھانہ صادق آباد کی حدود میں ہونے والی فائرنگ کی وڈیو اہم نیوز کو موصول۔رپورٹ انوارالحق مغل

راولپنڈی (انوار الحق مغل) تھانہ صادق آباد کا علاقہ دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی دو گروپوں کے درمیان خونی لڑائی سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل پرانی رنجش کی بنا پر دونوں گروپوں میں دوبارہ تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق اور نو زخمی ہوگئے جن کو رات گئے ریسکیو و دیگر امدادی ٹیموں نے بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کے نتیجے میں لوگ مرتے اور زخمی ہوتے رہے مگر تھانہ صادق آباد پولیس جائے وقوعہ سے دور نظر آئی جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ رات دیر تک جاری رہی جس سے پولیس کی علاقے میں قائم رٹ کی قلعی بھی کھل گئی ہے ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد میں دو گروہوں کی فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کو فائرنگ کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے سٹی پولیس آفیسر کپٹن(ر) رانا فیصل کا کہنا ہے ہوائی فائرنگ کرنے والے قانون کو چیلنج کرتے ہیں انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں