ناتجربہ کار ٹیم یا امریکہ کی طرف جھکاؤ چین نے سی پیک منصوبے پر مزید سرمایہ کاری سے ۔۔۔۔۔؟

اسلام آباد (اہم نیوز) : پاکستان کے سب سے اچھے دوست ملک چین نے پاکستان سے منہ موڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق چین نے سی پیک پر مزید سرمایہ کاری کرنے سے ہاتھ روک لیا ہے۔ پاکستان نے چین کو منانے کی کوشش کی لیکن چین کو راضی کرنے کے کے لیے پاکستان اسٹیل مل خرید نے کی پیشکش بھی کام نہیں آئی۔ عمران خان کی حکومت کی نااہلی اور امریکہ کی طرف جھکاؤنے چینی حکام کو مایوس کردیا ہے جس کے بعد اب چین نے سی پیک میں مزید سرمایہ کاری کرنے سے ہاتھ روک لیا ہے۔

بیجنگ میں سی پیک اتھارٹی جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کے اجلاس میں پہلی مرتبہ کسی نئے منصوبے کی منظوری نہیں دی گئی۔ پاکستانی حکام ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ کی کوشش کرتے رہے لیکن چین اس معاملے پر مسلسل سرد مہری کا مظاہرہ کرتا رہا۔

فنانشل اخبار کے مطابق چین موجودہ پاکستانی حکومت سے انتہائی محتاط ہے اور پہلے موجودہ پراجیکٹس پر عمل درآمد دیکھنا چاہتا ہے، چینی ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت کے پاس موجود پراجیکٹس پر کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔
یہی وجہ ہے کہ چینی حکام اب پراجیکٹس پر ٹھوس اقدامات چاہتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کو دوبارہ فعال کرنے سے پہلے پاکستان کو چین کو یہ ٹھوس یقین دہانی کروانا ہو گی کہ وہ مسائل اور پراجیکٹس کو مکمل کرنے کے اہل ہیں۔ چین نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان بازی نہیں کی ۔ تاہم جن حلقوں کو پیغام پہنچانا تھا ، چین ان پر واضح کر چکا ہے کہ معاملات ایسے نہیں چل سکتے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو آئے سوا سال ہو گیا ہے ، اس سوا سال میں پاکستان تحریک انصاف کو معاشی اعتبار سے کافی مسائل کا سامنا رہا ، یہی وجہ ہے کہ کافی پراجیکٹس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی جو چین کی خفت کا بھی سبب بنی
Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں