مریم نوازشریف کی لندن یاترا۔کیا ڈیل ہو گئی۔؟بروز پیر کیا ہو گا تفصیل جانئے

لاہور (اہم نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے درخواست دائرکی جائے گی ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کی قانونی ٹیم پیر کے روز ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرئے گی کہ مریم نواز کا پاسپورٹ انہیں واپس کرنے کے احکامات جاری کیئے جائیں. نون لیگ کی قانونی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ ایک بار پھر انسانی ہمدردی کو بنیاد بناکر یہ درخواست دائر کی جائے گی کہ مریم نواز اپنے والد کی عیادت کے لیے لندن جانا چاہتی ہیں.

سابق وزیراعظم کے داماد اور اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ مریم نواز جلد لندن آئیں گی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ” انتظامات“کے تحت مریم نواز کو نہ صرف پاسپورٹ جاری کردیا جائے گا بلکہ انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت بھی مل جائے گی . اردوپوائنٹ کے گروپ ایڈیٹر میاں محمد ندیم کے مطابق مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں عدالت سے ضمانت اور رہائی کے بعد سے وہ میدانِ سیاست سے دور ہی نظر آئی ہیں‘سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ محض مقدمات کی بنیاد پر کسی کو سیاست کے میدان سے باہر کیا جا سکتا ہے اور کیا ضمانت کے بدلے مریم نواز نے پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ اپنا ”سیاست نامہ“بھی سرنڈر کر دیا ہے . اگرچہ کسی مبینہ ”ڈیل “کی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں مگر کوئی بھی فریق اس پر بات کرنے کو تیار نہیں تاہم حکمران جماعت کے ایک معتبر ذریعے کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے ساتھ کچھ دوست ممالک کی سفارش پر معاملات طے کیئے گئے ہیں اور طے شدہ معاملات میں” سیاست نامے “ سے سرنڈر بھی شامل ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے سینیئر راہنماﺅں کا کہنا ہے کہ مریم نواز ابھی سیاست میں فعال کردار ادا نہیں کرسکیں گی اور وہ اپنے مقدمات بھگتنے میں مصروف ہیں‘مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ عدالت نے مریم نواز کو ضمانت میرٹ پر دی ہے لیکن اس کے باوجود وہ سیاست میں سرگرم نہیں ہوں گی اور اب پارٹی کے امور چار سینیئر لیگی رہنما چلائیں گے . پرویزرشید کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی خواہش اور کوشش ہو گی کہ انھیں جلد سے جلد ایسا موقع لے کر دیں کہ وہ اپنے والد کی تیمارداری کا سلسلہ جاری رکھ سکیں واضح رہے کہ مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت پاسپورٹ سرنڈر کرنے کی شرط پر ملی تھی وہ عدالت کی اجازت کے بغیر اب بیرون ملک سفر نہیں کر سکتیں . مریم نواز کے وکلا نے بتایا کہ وہ اس پابندی کے خلاف عدالت سے دوبارہ ایک نئی درخواست دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں اس سے قبل مریم نواز کو عدالت سے اپنے والد کی عیادت کے لیے عبوری ضمانت ملی تھی پھر بعد میں میرٹ پر بھی ضمانت مل گئی . ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف نون لیگ کی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے جلد وطن واپس آجائیں گے اور ایسا بندوبست کیا جارہا ہے کہ شہباز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد مریم نواز باہر چلی جائیں 
Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں