راولپنڈی (انوار الحق مغل)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چوہدری محمد مقرب علی نے چیئرمین بیت المال کا چارج سنبھال لیا ہے 23نومبر کو انہیں بیت المال راولپنڈی کیلئے چیئرمین بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

راولپنڈی (انوار الحق مغل)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چوہدری محمد مقرب علی نے چیئرمین بیت المال کا چارج سنبھال لیا ہے 23نومبر کو انہیں بیت المال راولپنڈی کیلئے چیئرمین بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے بعد انہوں نے گزشتہ مذکورہ عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رہنما چوہدری محمد مقرب علی کو ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پنجاب کی جانب چیئرمین بیت المال مقرر کیا گیا تھا جس پر انہوں نے مذکورہ عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اس موقع پر چوہدری مقرب علی کا کہنا تھا کہ بیت المال راولپنڈی کو غریب مستحقین نادار اور غریبوں کی مدد کیلئے مکمل طور پر فعال کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے وژن مطابق ادارے کو ہر قسم کی کرپشن اور سفارش کلچر سے پاک کرکے میرٹ پر گامزن کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی افسرشاہی قبول نہیں کی جائے گی ادارے میں موجود افسران اور ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے دادرسی کیلئے آنے والے سائلین کی ہر ممکنہ تعاون کرنا ہوگا نومنتخب چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیت المال راولپنڈی کو رول ماڈل بنائیں گے۔زیرو کرپشن،اعلی گورنس، صاحب حیثیت اور مخیر حضرات کا پنجاب بیت المال پر اعتماد بحال کرنا میری پہلی ترجیح ہے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں