جے یو آئی کے رکن مرکزی مجلس شوری اور پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوھدری شھباز احمدایڈوکیٹ و دیگر راہنماؤں پر بے بنیاد مقدمات کا اندراج جعلی حکمرانوں کی بدحواسی کی علامت ھے، جے یوآئی پنجاب ناجائز و نااھل حکمرانوں کے ان اوچھے ھتکھنڈوں کی پرزور اور شدید مذمت کرتی ھے

جے یو آئی کے رکن مرکزی مجلس شوری اور پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوھدری شھباز احمدایڈوکیٹ و دیگر راہنماؤں پر بے بنیاد مقدمات کا اندراج
جعلی حکمرانوں کی بدحواسی کی علامت ھے،
جے یوآئی پنجاب ناجائز و نااھل حکمرانوں کے ان اوچھے ھتکھنڈوں کی پرزور اور شدید مذمت کرتی ھے
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں متحدہ اپوزیشن کی کال پر اور جے یوآئی کی میزبانی میں ملک بھر کی طرح ضلع جھنگ میں بھی “جعلی حکمران بگاؤ” کے عنوان سے پرامن ریلی انکالی کی گئی اور جلسہ کیا گیا،
جس سے متحدہ اپوزیشن میں شامل دیگر جماعتوں مسلم لیگ ن، پی پی پی وغیرہ کے راہنماؤں نے بھی خطاب کیا
بعدازاں ضلعی انتظامیہ نے دو، الگ الگ ایف آئی آرز میں جے یوآئی اور مسلم لیگ کے راہنماؤں پر 16،ایم پی او، اور سپیکر ایکٹ کے تحت بے بنیاد اور سیاسی مقدمات درج کردیئے
جنکی جتنی مذمت کی جائے کم ھے،
جے یو آئی پنجاب کے ترجمان اقبال اعوان کے مطابق صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمٰن، صوبائی ناظم عمومی مولانا محمد صفی اللہ، نائب امیر مولانا اقبال رشید، ڈپٹی سیکرٹری ضیاءالحق چوھدری، دیگر راہنماؤں پیرسیدفیاض شاہ، مولانا ایازالحق قاسمی، مفتی عبدالرحمن، حافظ حسن معاویہ، مولانا سلیم اللہ قادری، حافظ ناصر گجر، مفتی محمد زاھد، مولانا محمد سلیم، مفتی فضل الرحمن ناصر نے پنجاب پولیس کی اس کاروائی کو سیاسی انتقام سے تعبیر کرتے ھوئے اسے سلیکٹڈ حکمرانوں کی بدحواسی قرار دیا ھے
ان راہنماؤں نے کہا ھے کہ ان اوچھے ھتکھنڈوں سے قوم کو نااھل و ناجائز حکمرانوں سے نجات دلانے کی یہ تحریک ختم نھیں ھوگی،
جے یوآئی پنجاب کے ان راہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ان جھوٹی ار من گھڑت مقدمات کو فوراً واپس لیا جائے

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں