ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی مسلم لیگ ن گے رکن اسمبلی کے ساتھ ڈانس کی وڈیو وائرل

پشاور ۔ (اہم نیوز)   حریم شاہ کے نام سے کون واقف نہیں ویسے بھی جب سے وزارت خارجہ کے دفتر جا کر محترمہ نے ٹانگ مار کر دروازا کھولااور وزیراعظم پاکستان کی کرسی پر جا کر براجمان ہو گئیں تب سے تو ہر خاص و عام ان کے نام سے واقف ہو چکا ہے۔ٹک ٹاک پر ان کی مختلف جگہوں پر ویڈیوزاور اسلحہ چلانے کے علاوہ بھی کئی متنازعہ ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ تاہم مین اسٹریم میڈیا میں ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کو اس وقت شہرت ملی جب ان کی وزارت خارجہ اور دیگر اہم جگہوں کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھی۔

اس کے بعد حریم شاہ کی کئی حکومتی وزرااور اہم شخصیات کے ساتھ تصاویر منظر عام پرآئیں اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی ان کی ایک تصویر خاصی وائرل ہو ئی تھی تاہم اب مسلم لیگ ن کے سینیٹرز نے بھی حریم شاہ کے ساتھ ڈانس کر کے کمی پوری کردی ہے کہ جو خاتون حکومتی پارٹی کے ساتھ وائرل ہوئی پھر رہی تھی اب وہ ن لیگ کے نام کے ساتھ بھی جڑ گئی ہے۔

حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان کے ساتھ ن لیگ رکن اسمبلی اسٹیج پر ڈانس کررہے ہیں۔
گلگت بلتستان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ حریم شاہ کے تعلقات کی خبروں کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی اور آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی ہوٹل میں ایک رقص کی محفل ہے جس میں حریم شاہ گلوکاروں کے گانوں پر محو رقص ہیں اور رکن اسمبلی ان کے ساتھ رقص میں مصروف ہیں اور اس دوران محمد امین کے دوست حریم شاہ پر پیسے لٹاتے رہے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد رکن اسمبلی محمد امین نے کہا ہے کہ ویڈیو کچھ ماہ پرانی ہے، حریم شاہ کلچر شو میں آئی تھیں اور میں نے بھی وہاں رقص کیا۔
حریم شاہ کی وڈیو
Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں