سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی آئین و قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہیں انکے خلاف نوٹس لیں بڑا انکشاف اور مطالبہ۔

اسلام آباد (اہم نیوز) تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ چود ھری نثار پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھا کر آئین اور قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں اور کوئی اس کا نوٹس ہی نہیں لیتا ۔

ضرور پڑھیں: 
‏ہم عدلیہ کے ترجمان ہیں اور فوج ہماری ترجمان ہے، سینیٹ میں آپ کو سمجھ نہیں آئی کیا ہوا، آپ کی پشتو بھی چلی جائے گی غیرت بھی چلی جائے گی، زرتاج گل وزیر کا انتباہ https://ahemnewshd.com/latest/5210
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا جب بھی کسی شعبے کیلئے اچھا بندہ ڈھونڈاجائے مل جاتاہے ، آخر ساری دنیا آگے جارہی ہے اور ہم کیوں پیچھے جارہے ہیں۔

سہیل وڑائچ کا کہناتھا کہ اس معاملے میں خرابی وزیر اعظم کی ہے کیونکہ مشیر بھی وزیر اعظم خود رکھتاہے اس لئے اصل خرابی سلیکشن کی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سلیکشن کا ازسرنوجائزہ لینے کیلئے تیار نہیں ہیں ، صرف دباﺅ میں آکر تبدیلیاں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوھری نثار پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھا کر آئین اور قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں اور کوئی اس کا نوٹس ہی نہیں لیتا ۔ ان کاکہناتھا کہ اس کیخلاف سپیکر اوراس حلقے کے عوام کو آوا ز بلند کرنی چاہئے ۔چودھری پرویز الہٰی کو بھی اس کانوٹس لیناچاہئے کیونکہ اس طرح یہ ایک ٹرینڈ بن جائیگا ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں