‏”اس نے مجھے مروادینا تھا اسلئے اسے مارا۔ “، “اسکی قابل اعتراض ویڈیو بھی بنائی تھی جو بعد میں۔۔”- لاہور میں شادی سے تین روز قبل قتل ہونیوالی حرا کے قاتل بہنوئی کا اعتراف جرم۔۔ملزم نے حرا کے قتل کیا وجہ بتائی؟ دیکھئے ملزم کا اعتراف جرم

لاہور میں شادی سے تین روز قبل قتل کی جانے والی لڑکی حرا کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم احسن نے قتل کی وجوہات بتادیں۔
ملزم احسن نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے تکرار ہونے کے بعد طیش میں آکر حرا پر گولی چلادی تھی۔
احسن نے کہا کہ اس نے مقتولہ حرا کو شادی سے تین روز قبل بلایا تھا ، مگر اس کے ساتھ تکرار ہونے کی وجہ سے اس نے طیش میں آکر گولی چلائی۔

ملزم احسن نے اپنے بیان میں کہا کہ حرا کو پہلی گولی لگنے کے بعد اس لیے قتل کیا کہ وہ بچ گئی تو مجھے مروادے گی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے فون ریکارڈ کے مطابق ملزم کے ساتھ ساڑھے 12 ہزار میسجز ہوئے، جبکہ ملزم احسن نے مقتولہ کے ساتھ تعلقات کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3ماہ کے دوران ملزم اور مقتولہ کے فون کی موجودگی پانچ بار ایک ہی جگہ پائی گئی، جبکہ قتل ہونے سے چار روز پہلے بھی حرا ملزم سے ملنے گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقتولہ کی قابل اعتراض ویڈیو بھی بنائی تھی جو بعد میں ڈیلیٹ کردی تھی جبکہ گرفتارملزم احسن کا فون فرانزک کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔

مقتولہ حرا کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں 22 نومبر کو گھر سے بلاکر قتل کیا گیا تھا جبکہ اسے تین دن بعد دلہن بننا تھا۔
حرا کے والد دودھ فروش ریاض حسین نے لاہور کے گلبرگ تھانے میں بیٹی کے قتل کی جو ایف آئی آر درج کرائی اس میں کہا گیا تھا کہ رات 7 بجے گھر پہنچا تو اطلاع ملی کہ بیٹی حرا گھر میں نہیں ہے، جس پر میں اسے دیکھنے کے لیے گھر سے باہر نکلا تو اطلاع ملی کہ گھر کے عقب میں موجود گراؤنڈ میں میری بیٹی کو 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قتل کر دیا ہے۔
انہوں نے ایف آئی آر میں مزید لکھوایا ہے کہ میں جب موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ حرا مردہ حالت میں پڑی ہے جبکہ وہاں علاقے کے دو افراد غلام حیدر ولد محمد دین اور بشیر موجود تھے جنہوں نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے حرا کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور لبرٹی مارکیٹ کی جانب فرار ہو گئے، ہم نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی​

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں