عبدالروف اعوان اے سی جھنگ کا دورہ دارالامان ۔ رپورٹ ڈاکٹر ریاض نول

جھنگ (ڈاکٹر ریاض نول )عبدالروف اعوان اسسٹنٹ کمشنر نےہمراہ اپنی مسز کےدارالامان کا سرپرائز وزٹ کیا اور وہاں قیام پذیر خواتین و بچوں کیلئے میسر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ اس موقع پرانچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب بھی ہمراہ تھیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دارالامان کے مختلف شعبہ جات سمیت ڈسپنسری ،لائبریری ،بیڈ رومز ،کچن کے علاوہ ترقیاتی کاموں ، صفائی اور دارالامان کے نظم و نسق ،سیکورٹی و دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سماجی و معاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور ہم قومی جذبہ کے تحت مستحق خواتین کی ضروریات کو پورا کرکے اپنا مذہبی ،اخلاقی اور معاشرتی فریضہ ادا کر سکتے ہیں۔عبدالروف اعوان نے انچارج دارالامان کی طرف سے کیے گئے اقدامات ،انتظامات ،خدمات اور کاوشوں کو سراہا اور صفائی کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کی بھی تعریف کی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں