سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نے پاکستان بار کونسل کی رکنیت سے بھی استیعفی دے دیا

بیرسٹر فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کی رکنیت سے استعفٰی دے دیا

پاکستان بار کونسل نے بیرسٹر فروغ نسیم کا لائسنس بحال کر دیا تھا لیکن وہ مستعفی ہو گئے

رپورٹ۔شیراز الہی خان

اسلام آباد (اہم نیوز) : بیرسٹر فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ فروغ نسیم کے استعفے کے باعث پاکستان بار کونسل کی سندھ کی نشست خالی ہو گئی۔ جس پر اب ایڈووکیٹ یاسین آزاد کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد روک دیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا اور اسی اجلاس میں فروغ نسیم نے وزارت قانون سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔

فروغ نسیم کے استعفے کے بعد یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹی فکیشن کے معاملے پر ان کی سرزنش کی جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، لیکن بعد ازاں یہ اطلاع سامنے آئی کہ بیرسٹر فروغ نسیم آرمی چیف کی جانب سے عدالت کے سامنے پیش ہوں گے اور آرمی چیف کی جانب سے پیش ہونے کے لیے انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں