راولپنڈی۔(اہم نیوز)تھانہ کلر سیداں پولیس اہلکاروں کی نا اہلی ۔ مسلم لیگ (ن) کا سابقہ کونسلر پولیس کی فائرنگ سے جانبحق۔اہلکار معطل۔مظاہرین کا ایس ایچ او کے خلاف مظاہرہ جاری۔رپورٹ انوارالحق مغل

راولپنڈی(انوار الحق مغل)تھانہ کلر سیداں پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے کے بعد شہری پر گاڑی سے ٹکر لگانے کا الزام لگا دیا سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کو واقعہ کی تحقیقات کر کے جلد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں تفصیلات کے مطابق پولیس فائرنگ سے جانبحق ہونے والے شہری وحید انجم کے ورثا کی طرف سے ملنے والی درخواست پر 2اے ایس آئیز اور 3کانسٹیبلوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے مقدمہ کے نامزد 2اے ایس آئیز اور3کانسٹیبلوں کو معطل کر دیا گیا مقدمہ قتل کے نامزذ ملزمان سے اے ایس آئی عمران خالد اور کانسٹیبل حبیب اختر کو گرفتار کر لیا گیا ہے سی پی او کپٹن(ر) فیصل رانا نے اس حوالے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قانون سب کے لئے یکساں ہیں ۔قانون شکنی کرنے والے پولیس اہلکار جیلوں میں ہوں گے گاڑی نہ روکنا پولیس والوں کو سیدھی فائرنگ کی قطعی اجازت نہیں دیتا فائرنگ گاڑی کے ٹائروں پر بھی کی جا سکتی تھی شہری پر فائرنگ کرنے والوں ان کی معاونت کرنے والوں کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنا دیں گے سی پی او نے وقوعہ کی انکوائری کے لئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اس بات کی تحقیق کریں کہ پولیس والوں کی طرف سے فائرنگ کیوں کی گئی ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں