کرکٹر حسن علی کی انڈین دلہن کی پاکستان آمد

گوجرانوالہ (اہم نیوز)قومی کرکٹرحسن علی کی اہلیہ سامعیہ خان پاکستان پہنچ گئیں، وہ دبئی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے سیالکوٹ پہنچیں۔کرکٹرحسن علی اہلیہ کو لےکر آبائی گھر لدھے والا وڑائچ پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سامعیہ خان نے اہل خانہ کےساتھ رات کا کھانا کھایا۔حسن علی کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بہو کے لیے بریانی اور مٹن قورمہ تیار کیا تھا۔

واضح رہے کہ کرکٹرحسن علی کانکاح 20 اگست کودبئی میں بھارتی شہری سامعیہ خان سے ہوا تھا۔شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون سٹار ہوٹل میں ہوئی تھی،دلہن اور دولہا کی ڈریسنگ میں بھارتی ثقافت نمایاں تھی۔ اس موقع پر 40 سے 50 مہمان مدعو تھے، جس میں کرکٹر شاداب خان اور حسن علی کے اہل خانہ خاص طور پر دبئی پہنچے تھے۔
حسن علی کا کہنا ہے کہ نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہا ہوں، کسی بھی مسلمان کی زندگی میں یہ بہت بڑا دن ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جن لوگوں نے مبارکباد دی، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔حسن علی نے کہا کہ ولیمہ کی ایک تقریب پاکستان میں ہوگی، جس میں دلہن بھی شریک ہوں گی۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں