چوہدری محسن فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرے کا اعلان۔رپورٹ طارق محمود بشیر

گوجرخان معروف سیاسی و سماجی شخصیت ساجد محمود جنجوعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے چوہدری محسن فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ہر فورم اور آواز بلند کی جائے گی محسن فاروق پوٹھوار کا فخر تھا اندروں و بیرون اس نے اپنے علاقے کا نام روشن کیا۔ااسکے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس پر دباؤ ڈالنا ضروری ہے اس مقصد کے لئے اتوار کو تھانہ لوئ بھیر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھرپور شرکت کر کے فرزند پوٹھوار چوہدری محسن فاروق کے ساتھ اپنی محبت کا ثبوت دیں ساجد محمود جنجوعہ نے کہا کہ کچھ لوگ اس مظاہرہ کے حوالے سے غلط پوسٹ لگا رہے ہیں کہ مظاہرہ ملتوی ہو گیا ہے اس قسم کی پوسٹوں میں کوئی صداقت نہیں ایسے سازشی کردار وں کو جلد بےنقاب کروں گا مظاہرہ ہو گا اور ضرور ہو گا

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں