راولپنڈی کی اہم خبریں۔رپورٹ انوارالحق مغل

[12/1, 21:50] AnwR RP: راولپنڈی(بیورورپورٹ) ماڈل کورٹ کے جج شیخ عرفان نے تھانہ صدر بیرونی میں درج قتل کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو بری کردیے تفصیلات کے مطابق محمد امین ساکن گرجا نے تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کی بہن فائزہ بی بی کو اس کے شوہر ظہیر نے اپنی بہن جمیلہ اور بھتیجے جہانگیر کی مدد سے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا تھا ملزم ظہیر کو اس کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے کے بعد گرفتار کرکے بعد از تفتیش چالان عدالت کیا گیا ملزمان کی پیروی قاضی خلیل الرحمن ایڈوکیٹ نے کی استغاثہ کی طرف سے 10گواہان پیش ہوئے ملزمان کے وکیل قاضی خلیل الرحمن ایڈوکیٹ نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ گوہان کے بیانات میں تضاد ہے جبکہ میڈیکل کی شہادت سے مختلف ہے اور پولیس نے مدعی کے کہنے پر غلط طور پر ملزمان کو کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جبکہ فائزہ بی بی نے خودکشی کی جس پر معزز عدالت نے ملزمان کی کونسل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 30نومبر کو بری کردیا۔
[12/1, 21:51] AnwR RP: راولپنڈی(بیورو رپورٹ) تھانہ روات کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیٹرول پمپ کا کیشئر زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعات کے مطابق روات میں چک بیلی موڑ کے قریب واقع بری سی این جی کے ناصر اقبال نامی کیشئر پر گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے مذکورہ کیشئر بائیں جانب کی پسلیاں متاثر ہوگئیں جبکہ نامعلوم حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
[12/1, 21:52] AnwR RP: راولپنڈی (بیورورپورٹ)راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری، راولپنڈی پولیس نے ٹیرر گینگ 303 راجہ گروپ کا سرغنہ حمزہ علی اور اس کا ساتھی سبطین شاہ کو گرفتار کر لیا گیا، گینگز کے رفتارملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر تے اور ہوائی فائرنگ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر لوڈ کرتے تھے، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کے احکامات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کی زیر نگرانی ٹیرر گینگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 303 راجہ گروپ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں گروپ کا سرغنہ حمزہ علی اور سبطین شاہ شامل ہیں، ملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے ذریعے عوام میں خوف وہراس پھیلاتے اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے، ملزمان کے خلاف تھانہ صدر صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر کے پستول 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے دوران انٹیروگیشن مختلف وارداتوں کا بھی ٹریس ہونے کا امکان ہے، گرفتار ملزمان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، راولپنڈی پولیس کسی بھی ٹیرر گینگ کو قانون شکنی و خوف وہراس پھیلانے کی اجازت ہرگز نہ دے گی، قانون شکنوں کے خلاف کاروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور قانون کی رٹ کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا۔ ٹیرر گینگز کی گرفتاری پر ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ او صدر بیرونی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس سی پی او کے احکامات کے مطابق ٹیرز گینگز کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گے، ایس پی نے ایس ایچ او تھانہ صدربیرونی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے خلاف درج مقدمہ کو ٹھوس بنیادوں پر چالان کیا جائے تاکہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جا سکے۔
[12/1, 21:53] AnwR RP: راولپنڈی (بیورورپورٹ) ایس پی پوٹھوہار سید علی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ریس کورس پولیس کی کاروائی، جعل ساز گرفتار ملزم سے پاکستانی جعلی کرنسی برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار نے نوسربازوں اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جن کی روشنی میں ایس ایچ او ریس کورس سردار پرویز کی تشکیل کردہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کمال آباد سے جعل سازنبیل کو گرفتار کرلیا جس کی جامہ تلاشی لینے پر ملزم سے 30ہزار روپے کے جعلی پاکستانی نوٹ برآمد کر لیے، ملزم کو تھانہ منتقل کرکے اس کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم سے تفتیش جاری ہے،ملزم سے اس بات کی انٹیروگیشن کی جارہی ہے کہ یہ نوٹ کس جعل ساز سے لیے ہیں۔ جعل ساز کی گرفتاری اور اس سے جعلی پاکستانی کرنسی کی برآمدگی پر ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ریس کورس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزمان بغیر سہولت کاروں کے آپریٹ نہیں کرتے، ملزم اگر دوران تفتیش دیگر ساتھیوں یا سہولت کاروں کا انکشاف کرے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔
[12/1, 21:53] AnwR RP: راولپنڈی(بیورورپورٹ)پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 810گرام چرس،10لیٹر شراب،8پستول30بور معہ49روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے مہربان سے 560گرا م چرس،تھانہ سول لائن پولیس نے تاج سے250گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے باسط سے 5لیٹر شراب،فہیم سے5لیٹر شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے شہزاد سے 1پستول30بور معہ3روند،طاہر سے 25روند 30بور،ڈیوڈ سے 1پستول30بور معہ3روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شہباز سے1پستول30بور معہ3روند،زین سے 1پستول30بور معہ3روند،ارسلان سے 1پستول30بور معہ4روند،اسماعیل سے 1پستول30بور معہ2روند،عاطف سے 1پستول30بور معہ3روند،اسامہ سے1پستول30بور معہ3روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے ہیں۔
[12/1, 21:54] AnwR RP: راولپنڈی(بیورورپورٹ)ٹریفک پولیس راولپنڈی کی روڈ یوزرز میں ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت سے متعلق بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جاری گزشتہ ہفتے سے شروع کی گئی اس مہم کے دوران اب تک 07ہزار 05سو سے زائد شہریوں کو آگاہی دی جا چکی ہے یہ مہم روزانہ کی بنیاد پر دوران ڈرائیونگ”خصوصی سیفٹی برائے روڈ یوزرز“ کے تحت جاری ہے اس مہم میں ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی دی جار رہی ہے کہ”قانون کے مطابق لازم ہے کہ ہر وہیکل چاہے وہ موٹر سائیکل ہو، کار ہو یا ٹرک، جیپ ہو یا وین رکشاہو یا ٹریکٹر ٹرالی یا کوئی بھی گاڑی ہو، اسے چلانے کے لیئے ڈرائیور کے پاس متعلقہ گاڑی کا ڈرائیونگ لائسنس کاہونا بہت ضروری ہے کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد شاہراہوں پر ذمہ داری کا احساس بڑھ جاتا ہے، ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ کرنے کے لیئے ایک قانونی اجازت نامہ ہے اس کے بغیر بمطابق موٹر وہیکل آرڈیننس (دفعہ 3) کوئی بھی گاڑی چلانا قانوناََ جرم ہے جس کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے، قانون کے مطابق ہر شہری جو کہ اٹھارہ سال کا یا زائد ہو اور جس کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو وہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیئے مجاز اتھارٹی کے پاس جا کر قوائد وضوابط پورے کر کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصو ل کے لیئے اپلائی کر سکتا ہے، ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیور کو بہت سی قانونی پیچیدگیوں اور مسائل سے بچاتا ہے اگر دورانِ ڈرائیونگ روڈ حادثے میں خدانخواستہ کسی کی موت ہو جائے تو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر ایکسیڈنٹ کرنے والے ڈرائیور کے خلاف عمداََ قتل کا مقدمہ درج کر لیا جاتا ہے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کی موجودگی میں ڈرائیور کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کا کیس بنتا ہے جو کہ قابلِ ضمانت جرم ہے لہذاء گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے قبل قوائد وضوابط پورے کر کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہر شہری کا بنیادی فرض ہی نہیں بلکہ لازم وملزوم ہے اور قانونی ذمہ داری بھی ہے۔
[12/1, 21:55] AnwR RP: راولپنڈی(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے جنرل سیکرٹری اقبال خان نے کہا ہے کہ 22 دسمبر کو اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر مارچ ہوگا۔جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے۔یکجہتی کشمیر مارچ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ان شا اللہ ٗیہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی ؒ بلڈنگ میں جماعت اسلامی راولپنڈی پی پی 11 کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی ناظم مالیات قاضی محمد جمیل ٗ ضلعی جنرل سیکرٹری سید عُزیر حامد ٗنائب امیر چوہدری منیر احمد ٗصدر ضلعی سیاسی کمیٹی ہارون رشید ٗامیر پی پی 11 حاجی یار محمد ٗجنرل سیکرٹری ضیاالقمر ٗ ممبر چکلالہ کینٹ بورڈ خالد محمود مرزا اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ یونین کونسلز کے اُمراء نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔جبکہ اس اجتماع میں آئندہ مالی سال کا زونل بجٹ پیش کیا گیا۔ جس کی شرکاء نے منظوری دی۔اقبال احمد خان نے کہا کہ چار مہینے ہونے کو ہیں۔ہمارے کشمیری بھائی، بہنیں،نوجوان اور معصوم بچے کرفیو کے زیر سایہ زندگی گزاررہے ہیں۔بھارتی افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔ اقوام متحدہ،عالمی طاقتیں ِ، انسانی حقوق کے ادارے اور مسلم حکمران بھارت کو اس ظلم و جبر سے روکنے کے لئے کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں لا سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی ذمہ داری پاکستان کی ہے، مگر افسوس کہ پاکستان کی حکومت مظلوم کشمیریوں کو بھول چکی ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سمیت امریکا اور یورپ کی حکومتوں اور حکمرانوں کو کشمیر کی بدترین صورتحال سے آگاہی کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اُٹھایا گیا ہے۔ مظلوم کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، مگر افسوس کہ اسلام آباد میں قبرستان کی سی خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ اقبال خان نے کہا کہ 22 دسمبر کا یکجہتی کشمیر مارچ سوئے ہوئے حکمرانوں کو جگانے کے لئے ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ہم کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔جماعت اسلامی کشمیریوں کے حق میں آوازبلند کرتی رہے گی۔
[12/1, 21:55] AnwR RP: راولپنڈی (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیاتی آلودگی کے بڑھنے کی درست تشخیص کرکے اس پر قابو پانے کے عوامل تجویز اور ان پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے. ہمارے پڑوس سمیت دنیا بھر میں کم سے کم سلفر پیدا کرنے والا پٹرول استعمال ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں دو عشروں پہلے جس گھٹیا کوالٹی کا پٹرول استعمال ہوتا تھا اب بھی وہی ہو رہا ہے. اس جانب کسی حکمران کی توجہ نہیں گئی مگر موجودہ حکومت آلودگی پیدا کرنے والے پٹرول سمیت دیگر عوامل پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے جس پر وہ مبارکباد اور داد و تحسین کی مستحق ہے. انہوں نے یہ بات مختلف تقریبات میں شرکت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کے اسباب پر قابو پانے پر کام نہ کیا گیا تو لاہور میں چھائی سموگ دیگر شہروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور عوام کا سانس لینا تک دشوار ہو جائیگا. انہو ں نے کہا کہ یہ مسئلہ انتہائی ایمر جنسی توجہ کا متقاضی ہے جس پر وزیر اعظم عمران خان نے بروقت دھیان دے کر اچھا قدم اٹھایا. انہو ں نے کہا کہ گاڑیوں میں استعمال ہونے والے پٹرول کی بہتر کوالٹی کے استعمال سمیت الیکٹرک گاڑیوں اور ہائبرڈ بسوں کے فروغ کے حوالے سے عمران خان کے ویژن سے ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی ہوگی. انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا بھی فرض ہے کہ وہ ہر ایسی جگہ جو خالی ہو وہاں درخت لگا کر اس کی پرورش کرے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ہم اپنا کردار ادا کر سکیں. حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر دانشمندانہ فیصلہ کرکے ان عناصر کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے جو پاکستان کو بحران میں مبتلا دیکھنے کے متمنی تھے.
[12/1, 21:56] AnwR RP: راولپنڈی (بیورورپورٹ) گلوبل جسٹس، پیس اینڈ ہیومن رائٹس وکلاء فورم اور قرآن پاک کے فہم کو عام کرنے کی تنظیم ”رکوع فاؤنڈیشن“ کے چئیرمین محمد نعیم عصمت ایڈووکیٹ نے بہاولپور بار سے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خطاب کو فراہمی انصاف کی اسلامی تعلیمات کا نچوڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام لوگوں کو انصاف اور ان کے حقوق دلوانے میں بنچ اور بار کے درمیان جو مثالی ربط و تعاون ہونا چائییے اس کا جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے خطاب میں بدرجہ اتم ذکر کیا ہے. تنظیم کے ایک اجلاس میں انہوں خطاب کرتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خطاب وکلاء کیلئے ایک ایسی مشعل راہ ہے جس پر چل کر وہ صحیح معنوں میں ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں. سچ کا علم تھام کر مظلوم کو ان کا حق، جو بقول چیف جسٹس لوگوں کی امانت ہے، دلوانا اور مجرم کو اس کے کیفر کردار تک پہنچانا بنچ اور بار کے فرائض اور تقدس کا لازمی تقاضا ہے اور اسی کا اظہار کرکے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریاست مدینہ کے سفرمیں جج صاحبان اور وکلاء کے کردار کا تعین بھی کیا ہے. انہوں نے کہا کہ مسند انصاف پر بیٹھے معزز جج صاحبان کو وکلاء کے ساتھ مہربانی سے پیش آنے کی تلقین کرکے چیف جسٹس نے دراصل وکلاء کے دلوں میں جج صاحبان کی عزت و تکریم بڑھائی ہے. انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے وکلاء چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے مشکور اور ممنون ہیں اور ہم گلوبل جسٹس، پیس اینڈ ہیومن رائٹس وکلاء فورم کی جانب سے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کی نصیحت کو ہم اپنا مشعل راہ بنائیں گے.
[12/1, 21:57] AnwR RP: راولپنڈی (بیورورپورٹ) مستحق طلبا و طالبات کی مدد کرنا اور ان کو پڑھنے لکھنے کے مواقع دینادراصل نیکی اور صدقہ جاریہ ہے ان خیالات کا اظہار سٹوڈنٹس ویلفئیر سوسائٹی کی اکتیسویں سالانہ تقریب کے موقع پر ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال اور محمد عبداللہ حمید گل نے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ اللہ جب کسی کو نیکی کی توفیق دیتا ہے تو انسان تو کجا فرشتے بھی اس کی مدد کو اتر آتے ہیں۔ سوسائٹی کو آج اکتیس برس ہو چکے اور ان اکتیس برسوں میں اس نے ہزاروں طلبا کی تعلیم کو پروان چڑھایا اور آج وہ طلبا معاشرے کے باعزت کارآمد شہری ہیں اور مختلف شعبہ جات میں اپنا اپنا احسن کردار ادا کر رہے ہیں۔سوسائٹی طلبا اور تعلیم کے علاوہ بھی خدمت کے مختلف شعبوں میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے۔سوسائٹی معاشرے کو تعلیم یافتہ بنانے،ملکی ترقی اور مستحقین کے مسائل کو حل کرنے میں بہترین کام کر رہی ہے۔تقریب سے، زوالفقار عباس نقوی،ڈاکٹر سرفراز بشیر،عبدالوحید جان،عتیق الرحمن شاہ،حمید احمد،عادل جہانگیر نے بھی خطاب کیا۔
[12/1, 21:57] AnwR RP: راولپنڈی (بیورورپورٹ) چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ حُب رسول ؐ میں انتہاء پسندی جائز ہے۔ نبی پاک ؐ سے بے انتہاء محبت اگر انتہا ء پسندی ہے، تو ایسی انتہاء پسندی قیامت تک جاری رکھیں گے۔ فرقہ پرستی کا بستر گول کرنے کیلیے امن رول ادا کرتے رہیں گئے۔دھشتگرد دھشتگردی سے باز نہیں آتے، تو ہم امن کی آشا کیوں چھوڑ دیں۔انسانیت پر سب سے بڑا حق یہ ہے،کہ اسے امن سے رہنے دیا جائے۔ امن مار نہیں، پیار سے آتا ہے۔امن بازاروں میں نہیں بکتا، مسکراہٹ میں مفت مل جاتا ہے۔ امن کا خزانہ شر پسندوں سے بچانے کیلیے تمام مسالک متحد ہو جائیں۔ دشمن قوتیں پاکستان کو بد نام کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی،سدباب اتحادسے کرنا ہوگا۔ اسلام سلامتی کا مذھب ہے۔ جوتمام مکاتب فکر اور مذاھب کو تحفظ فراھم کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیرت النبی ؐ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اظہار بخاری نے کہا میلاد النبی ؐ کے موقع پر پوری امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین رہا۔تعریفی شیلڈ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ امن و امان قائم کر کے ہم انتظامیہ پر احسان نہیں، اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے، قانون کا ساتھ دینے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ علماء ملک دشمن عناصر کیلیے میدان کھلا نہ چھوڑیں۔ خلوص نیت سے جو کام کیا جائے،اس میں برکت ہوتی ہے۔ تمام مکا تب فکر امن و امان کی اذان دیں، تاکہ دھشتگرد شیطان بھاگ جائیں گئے۔انسان ہی انسان کا سب سے بڑا دشمن، ورنہ ایٹم بم کیوں بناتا۔ دنیا کی جدید ٹیکنالوجی کی طاقت کا حامل امریکہ امن کی طاقت سے محروم ہے۔امریکہ،اسرائیل،انڈیا امن کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ اربوں ڈالر لگا کربے گناہ انسانوں پر بم بر ساکر کون سا امن قائم کیا گیا۔پاکستان وہ مضبوط قلعہ ہے،جہاں ہر مکتب فکر، ہر مذھب اور محب وطن نے اپنے آشیانے بنا رکھے ہیں۔ اوران چھوٹے چھوٹے آشیانوں کو دھشتگردوں سے بچانے کیلیے ہمیں چھوٹے چھوٹے اختلافات ختم کرنے ہو نگیں۔ یہ وقت ضد بازی ایک دوسرے کے مقابلے یا انا پرستی کا نہیں، بلکہ قومی وجود جب خطرے میں ہو توسب پر بلا تمیز یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے،کہ قومی سلامتی کیلیے متحد ہو جائیں۔کیونکہ جب معاشرے میں عدم اطمینان اور سماجی خلفشار پیدا ہو جائے، تو امن و سلامتی کی صورت حال مخدوش ہو جاتی ہے۔آج انسانیت کے زوال اور بڑے پیمانے پر شکست و رسوائی اور ذلت و پسپائی کی سب سے بڑی اصل وجہ یہ ہے،کہ ہم اندرونی طور پر اختلافات اور انتشار و خلفشار کا شکار ہو چکے ہیں۔اور ذاتی مفاد کو قومی مقاصد پر تر جیح دینا شروع کردیا۔ باہمی اختلافات و تفرقات نے قومی مرکزیت کو کمزور کردیا ہے۔جس کی وجہ سے سامراجی طاقتیں غالب آچکی ہیں۔ان سامراجی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلیے ضروری ہے،کہ26کروڑ عوام باہمی رنجشوں کو فراموش کر کے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنی منتشر توانائیوں کو یکجا کر کے شیطانی پنجوں کی دھجیاں بکھیر دیں ۔
[12/1, 21:58] AnwR RP: راولپنڈی(بیورورپورٹ)خاکسا ر تحریک پاکستان کے رہنما محمد نثار خان نے کہا ہے اقوام متحدہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے او آئی سی کے مطالبے کو تسلیم کرے -انہوں نے کہا کہ بھارت مذکورہ علاقے پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے اور کرفیو کے غیر معین مدت کے علاوہ پر تشدد اقدامات و پیلٹ گنز کے استعمال سے شہریوں کو معذور بنانے جیسے اقدامات سے خوف کی فضا قائم کر رکھی ہے – – انہوں نے یہ مطالبہ خاکساروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا -اس موقع پرسالار ضلع اے کے شیخ، سالار شہر محمد سلیم، سالار ادارہ یاور صدیقی، آغا جاوید صدیقی،عبید ملک، ثناء اللہ اختر،شاہد بھٹی، قاضی عبدا لقدوں،منیرالدین بھٹی،دانش،، خالد محمود، عامر میر، اختر قریشی،مسعود کیانی، احتشام بھٹی و دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے نثار خان نے کہا مذکورہ مطالبہ او آئی سی کے جدہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں اس کے اراکین کے علاوہ کئی ممالک کے مبصروں نے بھی شرکت کی-انہوں نے کہا کہ بھار ت نے علاقائی بالا دستی اور تو سیع پسندی کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور اس کے تحت مضبوضہ کشمیر پر جابرانہ قبضہ کے علاوہ کنٹرول لائن پر ہر آئے دن فائرنگ کو بھی معمول بنایا ہوا ہے -انہوں نے کہا کہ بھارت کی پالیسی سے علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
[12/1, 21:59] AnwR RP: راولپنڈ ی(بیورورپورٹ) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر روات چوک پر تجاویزات اور ٹریفک کے زیادہ ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں ان گنت مشکلات کا سامنا رہتا ہے -انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں لازم ہو گیا ہے کہ اس چوک کو ریڈیزاننگ کی جائے اور ساتھ ہی اور ھیڈ پل کی تعمیر کی جائے – انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلا س کے موقع پر کیا جس میں نثار چوہدری، ابوعزیر، محمدطارق علی، ظفر اقبال محمدعارف سعید بٹ، کامران نذیر، راجہ مشتاق، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے – انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سڑک کے دونوں طرف تجاویزات کی بھر مار ہونے سے بھی ٹریفک کو رکاوٹ کا سامنا رہتا ہے جس بارے میں بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔
[12/1, 21:59] AnwR RP: راولپنڈی (بیورورپورٹ)علاقائی،مسلکی،لسانی اورگروہی تعصبات سے پاک اسلامی،فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بر سر پیکار ہے اور رہے گی انشاء اللہ،اسلامی اور فلاحی پاکستان ہی قائدؒ اور اقبالؒ کا حقیقی پاکستان ہے جس کے لیے مسلمانان پاک و ہند نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا،جنکا ایک ہی نعرہ تھا پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان رانا محمد ذیشان اور ترجمان مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اعزاز الحق عباسی نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔مرکزی ناظم اعلیٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان رانامحمدذیشان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی اور طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کے لیے الحمد للہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کر بھی رہے ہیں،حقیقی لیڈر شپ کی فراہمی کے لیے طلبہ یونین کی بحالی ناگزیر ہے مگر اس کی بحالی کے لیے ماورائے قانون اقدامات کی حمایت نہیں کرتے جو مدرس اور درس گاہ کے تقدس کے خلاف ہو یا ملکی سا لمیت کے خلاف ہو۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے راہنماؤوں نے اپنے بیان میں کہا کہ طلبہ حقوق کے نام نہاد علمبردار ان نعروں کے پس پردہ مملکت خداد پاکستان کے اسلامی و مشرقی تشخص کو پامال کرنے کے ساتھ ملک کے اداروں کے غلاف زہر آلود نظریات پھیلارہے ہیں جو پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی مذموم سازش ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ایم ایس او پاکستان کا ہر کارکن مملکت خداد پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے اور اسکے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنا سعادت سمجھتا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے حیاء باختہ اور پاکستان کی اسلامی اور مشرقی تشخص کو ختم کرنے اور اسے کمزور کرنے کے پس پردہ مقاصدکو عملی جامہ پہنانے میں مصروف عمل نام نہاد طلبہ حقوق کے علمبرداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے جو تعلیمی اداروں میں نظریاتی تعفن پھیلا رہے ہیں اور پاکستان کو کمزور کرنے کے در پے ہیں۔
[12/1, 22:00] AnwR RP: راولپنڈی(بیورورپورٹ)ڈھوک چوہدریاں چوک افشاں کالونی میں سیوریج اور سڑک کی تعمیرومرمت کاکام کروانے پر ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں،ان کی ذاتی کوششوں کیوجہ سے ہمارا دیرینہ مطالبہ ہوا،ہم ان کیلئے ہمیشہ دعا گو رہیں گے ان خیالات کااظہار اہلیان علاقہ ڈھوک چوہدریاں چوک افشاں کالونی راجہ ایوب،ذوالفقار عرف قاری،حق نواز،نیاز،رفیق،لالہ یونس،متین،افتخار،ناصرودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے ارشدمحمودقریشی اس وارڈکے ممبر بنے ہیں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوتے آرہے ہیں اب بھی ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ جو فنڈزملین ان سے ضروری مسائل فوری حل کروائیں جائیں ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔
[12/1, 22:01] AnwR RP: راولپنڈی(بیورورپورٹ) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ سوئی گیس کے پریشر کو بڑھانے کیلئے کمپریسرز استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ان کے کنکشن بند، انہیں جرمانے اور قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں گی. موسم سرما میں سوئی گیس پریشر کی کمی کی وجوہات میں کمپریسرز یا گیس پریشر پمپس کا استعمال بھی شامل ہے جسے روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ جن علاقوں میں نئی بڑی پائپ لائینوں کی ضرورت ہے وہاں نئی لائنیں بچھا کر عوام کی مشکلات دور کرنے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں.انہوں نے یہ بات حلقہ پی پی 16 کے ڈی اور بی بلاک میں گیس پریشر میں بہتری کیلئے بچھائی گئی نئی سوئی گیس پائپ لائن کا افتتاح اور دعا کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر ایم این اے شیخ راشد شفیق اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی. راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ گیس پریشر کو بڑھانے کیلئے کمپریسرز کا استعمال نہ صرف دوسرے صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ہوتا ہے بلکہ یہ کمپریسرز انتہائی خطرے کا باعث بھی بن سکتے ہیں اس لئے لوگوں کو از خود ہی کمپریسرز کا استعمال ترک کر دینا چائییے ورنہ ان کے خلاف کریک ڈاؤن میں پکڑے گئے لوگوں کے کنکشن منقطع کرکے انہیں قانون کے مطابق قید اور جرمانے کی سزائیں بھی دی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے ساتھ ساتھ ملاوٹ مافیا کے خلاف بھی جلد بڑے پیمانے پر کاروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلئے چیکنگ سسٹم کو بہتر بنانے کے علاوہ کسان بازاروں میں بھی اضافہ کیا جائیگا. راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ حکومت تمام وسائل عوامی بہبود پر خرچ کر رہی ہے اور اس حوالے سے پبلک سروس کے ذمہ دار محکموں کی جانب سے کوئی سستی، غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
[12/1, 22:02] AnwR RP: راولپنڈی (بیورورپورٹ) آرٹس کونسل اور سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے ہمارے نبی(صلی اللہ علیہ وسلم) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق،ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی،ایم پی اے عابدہ راجہ،نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم سمیت تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے علماء کرام اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سیرت النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں جہانوں میں کامیابی کو سیرت پر عمل پیرا ہونے جس کیلئے ہمیں اپنے اعمال کو سیرت طیبہ کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔ نبی کریمؐ کی تعلیمات سے عرب معاشرہ کی کایا ہی پلٹ گئی اور بدترین دشمن بھی آپس میں بھائی بھائی بن گئے۔ ہمارے تمام مسائل کا حل سیرت النبیؐ کی پیروی میں ہے۔ مسلمان کی تعلیم و تربیت کیلئے اگر کوئی ہستی نمونہ کامل ہو سکتی ہے تو وہ نبی کریم ؐ کی ذات مبارکہ ہے اس موقع پر نائب صدر نیشنل پریس کلب سعدیہ کمال، سماجی شخصیت محمد عدنان اسحاق، اینکر پریسن ایاز اسلم،ماہر قانون دان طاہرہ زیدی، مذہبی سکالر حماء مرتضی، طلعت رضوان، چیئرمین پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن چوہدری بابر اورنگزیب، میٹو ویلفیئر ٹرسٹ کے سی ای او قیصر سواتی، ینگ یسٹ سوشل ورکر مزمل شفیق اور ہندو کمیونٹی سے اوم بھی شریک تھے کانفرنس سے اقلیتی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کے اسوہ حسنہ کو انسانی زندگی کیلئے بہترین نمونہ قرار دیا۔
[12/1, 22:03] AnwR RP: راولپنڈی(بیورورپورٹ)پنجاب کے وزیر قانون و پارلیمانی امور محمدبشارت راجہ نے کہا ہے کہ وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے ان کو پیشہ ورانہ امور کی احسن انجام دہی کے لئے موافق ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگراور سابق مشیر وزیراعلی پنجاب محمد ناصر راجہ بھی موجود تھے- صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے کہا کہ وکلاء ایک معزز پیشہ سے وابستہ ہیں اور حکومت وکلاء برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو پوری توجہ سے تکمیل کی جانب بڑھایا جا رہا ہے – صوبائی وزیر نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کے تیز رفتار حل کے لئے وکلاء کی تجاویز و مشاورت کو اولیت دی جائے گی- ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وکلاء کے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر قانون کی طرف سے بھرپور یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
[12/1, 22:04] AnwR RP: راولپنڈی (بیورورپورٹ)پنجاب کے وزیر قانون و پارلیمانی امور محمدبشارت راجہ کو ضلع میں پرائس کنٹرول سسٹم کی کارکردگی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال رواں کے دوران ضلع میں مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مؤثر مہم کے تحت 31778 چھاپے مارے گئے اور چھاپوں کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی 12178 خلاف ورزیوں پر دکانداروں کو 2 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار ایک سو روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ 1690 ایف آئی آرز کا اندارج اور 1446 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں – بریفنگ سیشن میں سابق مشیر وزیراعلی پنجاب محمد ناصر راجہ، اے ڈی سی (جی) ظہیر انور جپہ اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے- صوبائی وزیرقانون محمد بشارت راجہ کو دی گئی بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر نے بتایا کہ ضلع میں پرائس کنٹرول ایکٹ کا کامل نفاذ یقینی بنانے کے لئے روزانہ بنیادوں پر اچانک مارکیٹ چیکنگ کا عمل جاری ہے اور بازاروں میں چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے – انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کا ارتکاب کرنے والے دکانداروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت موقع پر قانونی کاروائی مکمل کی جا رہی ہے جس سے مارکیٹ میں ڈیٹرنس کو فروغ ملا ہے اور صارفین کے لئے اشیاء ضروریہ مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں – پنجاب کے وزیر قانون و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے ضلع میں پرائس کنٹرول سسٹم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس امر کی تاکید کی کہ عوام کو بھرپور مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کے لئے بازاروں میں چیک اینڈ بیلنس کا سخت نظام کامیابی سے برقرار رکھا جائے تاکہ کوئی دکاندار گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور گھٹیا معیار کی اشیاء فروخت کرنے کا ارتکاب نہ کر سکے۔
[12/1, 22:04] AnwR RP: راولپنڈی(بیورورپورٹ)راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف ”جارحانہ آپریشن“ جاری،گرفتار ملزمان سے ہزاروں پتنگیں معہ دھاتی ڈوریں برآمد، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تینوں پولیس ڈویژن میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف آپریشن جاری ہے،پتنگ بازوں اور پتنگ فروشی کے خلاف مختلف کاروائیوں میں تھانہ سول لائن ملزم واجد اور اسامہ سے 3000 پتنگیں معہ 8 ڈوریں، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے ملزم سلیم اختر سے 450پتنگیں جبکہ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ملزم ساجد سے 1500 پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز نے اپنے ڈویژن کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ا حکامات اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکی ہدایات کی روشنی میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف ایسا آپریشن کرنا ہے کہ انسانی جانوں کے لئے خطرہ بننے والے اس گھناؤنے کاروبار اور کھیل سے معاشرے کو مکمل چھٹکارا مل سکے،عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،جس طرح راولپنڈی پولیس ”ٹیررگرپوں“ کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ویسے ہی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔
[12/1, 22:05] AnwR RP: راولپنڈی(بیورورپورٹ)غازی آباد کینٹ میں پہلاانوار ڈارایڈوکیٹ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں 22ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ میں سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا کہ انکے بچوں کو بھی کھیلنے کے لئے گراؤنڈ مہیا ہواہے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین واثق قیوم عباسی اور تحریک انصاف کے رہنما حامد نواز راجہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
[12/1, 22:05] AnwR RP: راولپنڈی(بیورورپورٹ)تھانہ کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی سے موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا پولیس نے موٹر سائیکل مالک کے حوالے کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے پولیس ترجمان کے مطابق یاسر نامی شہری نے پولیس کو درخواست دی کہ موٹرسائیکل ہنڈا 125 کنٹونمنٹ ہسپتال کی پارکنگ سے چوری ہوا جس پر پولیس نے ناکہ بندی کروا کر چور کو موٹر سائیکل سمیت پکڑ لیا ملزم کی شناخت عبدالشکور نام سے ہوئی ہے جس کو تھانہ کینٹ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قانونی کاروائی کے بعد موٹر سائیکل مالک کے حوالے کیا جائے گا۔
[12/1, 22:06] AnwR RP: راولپنڈی(بیورورپورٹ) مری روڈ شمس آباد کے قریب دو گاڑیوں آپس میں ٹکرانے کے باعث ایک بچہ جانبحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مری روڈ پر تیز رفتار ویگن سڑک کی دوسری جانب مارگلہ کار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ دوسالہ گبرو نامی بچہ موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ زخمی ہونے والے ایک مرد کی شناخت ذیشان جبکہ خاتون کی شناخت ستارہ نام سے ہوئی ہے جن کو ریسکیو کے عملے ہولی فیملی منتقل کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کار کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں