جھنگ( اہم نیوز )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ رپورٹ محمد یوسف تبسم

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب
ہینڈ آﺅٹ
راﺅ شکیل احمد /عابدرشید
2دسمبر 2019ئ
جھنگ( )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلا س میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈ اکٹر نوید صفدر،سپروائزرز ، میڈیکل آفیسر زسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمہ کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے پولیو فری پاکستان ہمارا مشن ہے اور اس مقصد کےلئے تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ ہمیں اپنی آئندہ نسل کو محفوظ اور صحت مند پاکستان دینے کےلئے محکمانہ کارکردگی کو منظم انداز میں بہتر کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ جھنگ کو پولیو فری بنانے کےلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کے ہر کونے تک رسائی حاصل کرکے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں ۔اس حوالہ سے محکمہ صحت کی طرف سے پولیو مہم کے سپروائزرز اور یونین کونسل میڈیکل آ فیسرز کی ٹریننگ مکمل کی جائے۔انہو ں نے انسداد پولیو مہم کو زیادہ موثر اور فعال بنانے کےلئے بھرپور عوامی مہم چلانے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو کے حوالہ سے پانچ روزہ قومی مہم کا آغاز16 دسمبر2019ءسے کیا جا رہا ہے ۔ اس دوران پولیو سے بچاو¿ کے لیے پانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ 91ہزار 125 بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے 97 فکسڈ ٹیمیں، 1014 موبائل ٹیمیں ،44 ٹرانزٹ ٹیمیں جبکہ 85 سپروائزرزاور 85 یونین کونسل میڈیکل آ فیسرز لگائے گئے ہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے سبزیات اورپھلوں کی قیمتوں کاجائزہ لینے کے حوالہ سے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔انہوںنے سبزی و فروٹ کی بولی کا بغور جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کےے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے ۔منڈیوں اور بازاروں کی موثر نگرانی کی باعث سبزےات اور پھلوں کی عوام کو سستے داموں فراہم کرنے کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جاسکے۔منڈی سے مڈل مین کے کردارکے خاتمہ کے لئے موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں لہٰذا جواشیاءجس نرخ سے نیلامی کے لئے پیش کی جائیں اوپن مارکیٹ میں اسی قیمت اورکوالٹی کے ساتھ موجودگی کویقینی بنا یا جائے۔ آڑھتیوں اورتاجروں کے جائزمفادات کابھرپورخیال رکھاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بازاروں اور مارکیٹوں میں مصنوعی مہنگائی پیداکرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائیں جبکہ بلدیہ عملہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثراور فعال بنانے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ انہوںنے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ اہلکار کوبولی کے تما م مراحل کی شفاف اور کڑی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( ) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام معذوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے آج صبح گیارہ بجے ضلع کونسل ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد طاہروٹو ہونگے جبکہ تقریب میں معذور افراد کو امدادی چیک بھی تقسیم کئے جائینگے۔ چیئر مین مین ضلع بیت المال کمیٹی عثمان قدیر چیمہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل سمیت سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں