اسلام آباد: (اہم نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئےایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے رقم کہاں خرچ ہوگی۔رپورٹ شیراز الہی خان

اسلام آباد: (اہم نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئےایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے جسے توانائی سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا، رقم پاکستان کو بجٹ سپورٹ کیلئے دی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کیلئےایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی گئی ہے جس سے پاکستان کی معیشیت مستحکم ہو گی۔

مزید برآں ایک ارب ڈالر سے پاکستان کا بیرونی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا اور پاکستان میں غریب افراد کے لیے فنڈز بھی بڑھا دیئے گئے ہیں، رقم خصوصی پالیسی قرض کے تحت دی جا رہی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کیں جس پر رقم معاشی استحکام کیلئے فراہم کی گئی ہے۔
 

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں