ہمارے ہر وزیر پر تلوار لٹکی ہوئی ہے۔رپورٹ سامعہ شیخ

عبدالحکیم (اہم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہر وزیر پر تلوار لٹکی ہوئی ہے میں اور مراد سعید ہر امتحان پاس کر رہے ہیں۔ مہنگائی اور بیروزگاری کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں انہوں نے صرف اپنی تجوریاں بھری عام آدمی کو کچھ نہیں دیا۔عمران خان ستر سالوں کا گند چند ماہ میں ختم نہیں کرسکتے آج اسمبلیوں میں نواز شریف فضل الرحمن اور اچکزئی کی جگہ نوجوان نسل نے لے لی ہے۔

تحریک انصاف کی 22 سالہ جدوجہد بھی نوجوانوں کیلئے تھی انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان ملک کے حالات تبدیل کر سکتا ہے ۔نوجوانوں کا اسمبلی میں آنا خوش آئند ہے پنجاب اور سندھ کی پولیس بدنام زمانہ پولیس تھی ان سے اپنی مرضی کے فیصلے کرائے جاتے تھے بیورو کریسی اور تھانہ کلچر کو ٹھیک کرنے کیلئے مسودہ تیار کر لیا ہے ۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں