ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم ، ریسکیو1122، زراعت، پی ڈی ایم اے ، لائیو سٹاک، ماحولیات، میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ رپورٹ چوہدری محمد یوسف تبسم

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب
ہینڈ آﺅٹ
راﺅ شکیل احمد /عابدرشید
07دسمبر 2019ئ
جھنگ ( )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ضلع بھر میں جاری سیوریج اور صفائی کی کاموں کی پیش رفت بارے جائزہ اجلاس کی صدار ت کی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرو چیف افسران سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان شریک تھے۔ اجلاس میں چیف افسران نے اپنی اپنی تحصیلوں بارے صفائی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ سیوریج اور صفائی کے نظام میں بہتری کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔سیوریج کے مسائل پر قابو پانے کےلئے منظم حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ مستقبل میںنکاسی آب کی خرابیوں سے ہرممکن حدتک بچا جا سکے۔ انہوںنے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹی سمیت ٹاﺅن کمیٹیز میں صفائی ستھرائی سے متعلق مشینری مہیا کی جا رہی ہے جبکہ عملہ کی کمی کو بھی دور کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہم اپنی مشترکہ کاوشوں سے ضلع کو صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں تاہم شہری بھی اس خصوصی مشن میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور شہرمیں خوشگوار ماحول کی فراہمی اور آلودگی سے پاک رکھنے کےلئے مل کرحکومتی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ مزیدبرآں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم ، ریسکیو1122، زراعت، پی ڈی ایم اے ، لائیو سٹاک، ماحولیات، میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں