میاں محمد نواز شریف (سابق وزیراعظم) نے نئی ہدایات جاری کر دیں کیا ہوگا جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے سینئر پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے نئے انتخابات کیلئے راہ ہموار کریں، شفاف اورغیر جانبدار انہ انتخابات کیلئے اپوزیشن کے ساتھ مل کر اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کیا جائے کیونکہ موجودہ نظام کے تحت نئے انتخابات بھی بے فائدہ ہونگے، دوسرے آپشن کے طور پر ان ہائوس تبدیلی کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کر کے حکمت عملی طے کی جائے۔

نجی نیوز چینل کے ذرائع کے مطابق لندن مشاورتی اجلاس میں نئے انتخابات کے انعقاد اور ان ہائوس تبدیلی کے آپشن پر غور کیا گیا، لیگی رہنمائوں کی اکثریت نئے انتخابات کی بجائے ان ہائوس تبدیلی کی تجویز پیش کی جبکہ نواز شریف نے انہیں پہلی ترجیح کے طور پر نئے انتخابات کے لئے راہ ہموارکرنے کے لئے جدوجہد کی ہدایت کی اور کہا دوسری ترجیح کے طور پر ان ہائوس تبدیلی کے آپشن پر کام کیا جائے۔
نواز شریف نے خواجہ آصف، پرویز رشید، ایازصادق، احسن اقبال، رانا تنویر، امیر مقام، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب اور شہباز شریف کے ساتھ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں