چار بہنوں کی ایک ہی دن شادی ہو گئی۔دلچسپ خبر۔۔۔مذید جانئے

 لاہور (اہم نیوز) : بھارت کی ریاست کیرالہ میں 4بہنیں ایک ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں سنہ 1995 کو چار بہنیں ایک ہی دن پیدا ہوئیں، چاروں بہنوں نے اپنی زندگی ایک ہی چھت کے نیچے گزاری، ایک طرح کا کھانا کھایا اور ایک جیسے کپڑے پہنے، یہاں تک کہ 15 سال کی عمر کو پہنچنے تک وہ وہ سکول میں موجود اپنے کمرہ جماعت میں ایک ساتھ بیٹھتیں۔

اب ان کی شادی بھی ایک ہی ہونے جار ہی ہے ۔ اس سے بھر کر منفرد بات یہ ہے کہ ان چاروں بہنوں کا بھائی بھی انہیں کی پیدائش کے روز پیدا ہوا۔ پانچوں جڑواں بچے اسی روز بھی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تمام بہن بھائیوں نے آزمائشیں یا مصیبتیں جھیلیں، مقامی میڈیا ہمیشہ سے ان کی تلاش میں رہا۔

چار بہنوں اتھرا، اتھراجا، اوتھارا، اتھاما اور ان کے بھائی اتھراجن 18 نومبر 1995 کو پیدا ہوئے تھے اور آئندہ برس 26 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اتھرا نے بتایا کہ شادی کیلئے ریشم کی ساڑھیاں خریدنی ہیں۔ جو کہ ایک رنگ اور ڈیزائن کی ہوں گی ۔اتھراجا نے پڑھائی میں دل لگایا تو اتھاما کو موسیقی میں دلچسپی تھی اور انہوں نے وائلن بجانا سیکھا۔ چاروں بہنوں نے بتایا والدہ کی خواہش تھی کہ تمام بہنیں ایک ہی دن شادی کے بندھ میں بندھیں ۔چار بہنوں کی علیحدہ شادیاں کرنا شاید معاشی طور پر کافی مشکل ہو جاتا ۔ شادی کیلئے دلہوں کی تلاش شروع کی گئی تو سب سے  پہلے اتھراجا نے اپنے شریک حیاب کا انتخاب کیا۔ تاہم شادی میں زیادہ جلدی نہیں کی ۔ ایک سال قبل دلہا ملنے کے باوجود بھی انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔ ان چاروں بہنوں کا کہنا ہے کہ والدہ کی خواہش کے مطابق ہم ایک ہی دن شادی کے بندھن میں بندھیں گی ۔
Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں