گجر خان (رپورٹ طارق محمود بشیر) سردیوں کے آتے ہی گیس غائب۔پریشر کم ہونے کی وجہ سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔بچے سکول اور بڑے آفس میں بغیر ناشتہ کے جانے پر مجبور ۔۔۔مذید جانئے

گوجرخان .(رپورٹ طارق محمود بشیر) سردیاں شروع ہوتے ہی گیس غائب. کئی وارڈز میں گیس پریشر کم لوگوں نے غیر قانونی گیس کمپریسر لگا لیے. بچے سکول اور بڑے افراد بھوکے پیٹ کاموں پر جانے کو مجبور. گیس کمپریسر کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہونے کا خطرہ لاحق. اہلیانِ گوجرخان نے محکمہ سوئی ناردن گیس کے اعلی حکام سے گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور گیس پریشر بڑھانے کا مطالبہ کر دیا. تفصیلات کے مطابق
سردی کی آمد سے ہی گوجرخان بھر میں لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنا شروع ہو گئے تھے اور اس وقت جبکہ شدید سردی ہوئی بھی نہیں کہ چند وارڈز میں مکمل طور پر گیس آنا بند ہو چکی ہے اور کئی وارڈز میں گیس پریشر انتہائی کم ہو چکا ہے جس پر کھانا پکانا ممکن نہیں گیس پریشر پورا کرنے کے لیے لوگوں نے گھروں میں گیس کمپریسر لگا لیے ہیں جس وجہ سے اگر کسی جگہ تھوڑی بہت گیس آ بھی رہی ہوتی ہے تو گیس کمپریسر لگانے کے بعد باقی سبھی گھروں میں گیس آنا بالکل بند ہو جاتی ہے. گیس کمپریسر لگانے پر پنجاب حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے مگر پھر بھی لوگوں نے گھروں میں گیس کمپریسر لگا لیے ہیں جو کہ غیر قانونی بھی ہیں اور خطرہ بھی کیونکہ ان غیر معیاری کمپریسروں کے پھٹنے سے پہلے بھی کئی حادثے رونما ہو چکے ہیں جن میں کتنی ہی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا مگر ابھی تک اس فعل کو حکومت روک نہ سکی. ہر سال گیس کے بار بار آنے جانے کی وجہ سے لوگ رات کو گیس آف کرنا بھول جاتے اور بعدازاں آگ کی چنگاری سے بلاسٹنگ ہونی کی وجہ سے بھی کئی بڑے حادثات رونما ہو چکے ہیں جن میں پورے پورے خاندان ہی ختم ہو گئے. اور وہی سلسلہ پھر سے شروع ہو چکا ہے گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کوئی پتہ نہیں چلتا کہ کب گیس آئی اور کب چلی گئی. گیس لوڈشیڈنگ، کم پریشر اور کمپریسروں کے گھروں میں لگائے جانے کی وجہ سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں. محکمہ سوئی نادرن گیس کی گوجرخان میں غیر معیاری سروسز کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بچے اور بڑے بغیر ناشتہ کیے سکول اور کاموں پر جانے کو مجبور ہو چکے ہیں کم گیس پریشر اور گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مجبور لوگوں نے سوئی نادرن گیس محکمہ کے اعلی افسران اور وزیر پٹرولیم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بارے سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے گیس مسائل کو فوری طور حل کریں.

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں