وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کو گرفتار کرنے پولیس ان کے گھر پہچ گئی ۔ رپورٹ افشاں گل

پی آئی سی پر حملے کے بعد پولیس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے گھر پر گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا، تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

لاہور پولیس کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی پر بدھ 11 دسمبر کو ہونے والے وکلا کے حملے میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی شامل تھے۔ حسان نیازی حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے ہیں اور لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔

حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے انویسٹی گیشن ونگ نے ان کی رہائش پر چھاپہ مارا، تاہم وہ گھر پر موجود نہ تھے، جس کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس حسان نیازی کی گرفتاری کا حکم نامہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پی آئی سی حملے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حسان نیازی کا نام بھی منظر عام پر آیا تھا۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں، جو جو ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں