وفاقی وزیر شیخ رشید احمد پر انڈوں سے حملہ۔۔ملزم گرفتار۔رپورٹ تانیہ شیخ

سرگودھا: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پر سرگودھا میں شہری نے انڈے پھینک دیے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سرگودھا آمد پر شہری نے انڈے پھینک دیے اور شیخ رشید مردہ باد کے نعرے لگائے، شیخ رشید نے ٹرین سے ہاتھ ہلایا اور واپس اندر چلے گئے جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ شیخ رشید کو انڈے مارنے والے شخص کی شناخت کامران وڑائچ کے نام سے ہوئی ہے جو پیپلز پارٹی کا جیالا ہے، ریلوے پولیس نے کامران وڑائچ کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان عثمان بزدار سے راضی ہیں تو ساری پارٹی راضی ہے اور آرمی چیف سے متعلق قانون سازی مکمل فیصلہ دیکھنے کے بعد کی جائے گی جب کہ آصف زرداری کو ضمانت ملنا نیک شگون نہیں۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں