پریس کلب جھنگ روایت برقرار رکھی۔۔اس سال عمرہ کی سعادت چوہدری نوید ناصر کے نام۔۔ساتھیوں کی مبارک بادیں۔ادارہ اہم نیوز کیطرف سے نوید ناصر کو بہت بہت مبارکاں(رپورٹ چوہدری محمد یوسف تبسم)

جھنگ ( اہم نیوز ) پریس کلب جھنگ کی جانب سے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ایک معزز ممبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حجاز مقدس بھجوانے کے لئے قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت پریس کلب جھنگ کے صدر لیاقت علی انجم نے کی جبکہ سیکرٹری پریس کلب جھنگ خرم سعید، صدر یونین آف جرنلسٹس مصعب فاروق ، سیکریٹری یونین سید عدنان نور سمیت عہدیداروں اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں دو سینئر صحافیوں حاجی محمد شہباز تبسم اورآغا محمد اقبال کے دست مبارک سے قرعہ فال پریس کلب کے معزز ممبرچوہدری نوید ناصرکے نام نکلا۔جنہیں شفاف قرعہ اندازی میں خوش نصیب قرار پانے پر صحافیوں نے مبارکباد دی۔اس موقع پر پریس کلب جھنگ کے ممبران نے شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے ہر سال ایک رکن کو عمرے پر بھجوانے کے اقدام کو انتہائی خوش ۱ٓئند قرار دیتے ہوئے اسے قابل تقلید مثال اور پریس کلب جھنگ کے صدر لیاقت علی انجم اور سیکرٹری خرم سعید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔۔ خوش نصیب قرار پانے والے ممبر چوہدری نوید ناصر نے اس سعادت پر رب کائنات اور پریس کلب جھنگ کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ پریس کلب کے اجلاس سے قبل سالانہ محفل حمد و نعت کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں معروف نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ادارہ اہم نیوز کی طرف سے چوہدری محمد نوید ناصر کو بہت بہت مبارک ہو اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نوید ناصر کو اخلاص اور دلجوئی سے یہ عمل کرنے کی سعادت نصیب کرے

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں