گجر خان۔(رپورٹ طارق محمود بشیر)سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے نائیک ندیم الرحمان کے نمازجنازہ پر کئے گئے وعدے آج تک ایفاء نہ ہو سکے اہل علاقہ سراپا احتجاج۔

گوجر خان(اہم نیوز) پاکستان کی تاریخ میں 16 دسمبر کو کو آرمی پبلک اسکول پشاور میں پیش آنے والی دہشت گردی کی سفاکانہ کارروائی کو یاد کرتے ہوئے رونگٹھے کھڑے ہوجاتے ہیں جس میں درجنوں معصوم بچوں اساتذہ اور دیگر عملہ کو شہید کر دیا گیا تھا ان شہداء میں تحصیل گوجرخان کے گاؤں کرنب جگیال کا سپوت نائیک ندیم الرحمن بھی شامل تھا اس وقت کے رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ڈی سی او راولپنڈی نے شہید کے نماز جنازہ کے موقع اور بعد میں کہا کہ نائیک ندیم الرحمن شہید کو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید جس قبرستان میں مدفون ہے اس کی چار دیواری تعمیر کی جائے گئ سکھو سے کرنب جگیال ندیم الرحمن شہید کے گاؤں تک پانچ کلومیٹر سڑک بنائی جائے گی گاؤں کی گلیاں بھی پختہ کرانے کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ سکھو ہائی سکول کو ہائئر سکینڈری کا درجہ دے کر شہید کے نام سے منسوب کیا جائے گا سڑک کی تعمیر کے لئے 26دسمبر 2014کو محکمہ پنجاب ہائی وے کے عملے نے سروے بھی کیا ان چار سالوں میں صرف ہائی سکول سکھو پر ندیم الرحمن شہید کا نام لکھ کر ایک بورڈ لٹکا دیا گیا شہید کے لواحقین اور علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی عوام سے جھوٹے وعدے کرنے کی روش ترک کریں راجہ جاوید اخلاص میں اگر یہ کام کرانے کی سکت نہیں تھی تو انہوں نے نے جھوٹے دعوے کیوں کئے تھے انہوں نےاس عمل کو سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیا اہل علاقہ نے اس ضمن میں موجودہ منتخب عوام کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ندیم الرحمن شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے سے اعلانات کو عملی شکل دے ۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں