شیخو پورہ (رپورٹ چوہدری شفقت) ڈیڑھ سالہ بچے پر کلاشن کوف سے حملے کا الزام۔عدالت حیران ۔۔۔۔مذید جانئے

شیخوپورہ (رپورٹ ۔چوہدری شفقت) : کلاشنکوف سے حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے ڈیڑھ سالہ بچے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں پولیس نے ایک ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر ڈیڑھ سالہ بچے پر کلاشنکوف سے حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک نے 3 کم سن بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا، سب سے چھوٹے بچے کی عمر ڈیڑھ سال، اس سے بڑے کی 9 اور بڑے بچے کی عمر 12 سال ہے۔

ڈیڑھ سالہ بچے پر کلاشنکوف رکھنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ 9 سالہ بچے پر پستول اور 12 سالہ بچے پر ڈنڈے سے حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے بچوں کے والد پر بھی پستول رکھنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں