جھنگ۔(چوہدری محمد یوسف تبسم) محمد طاہر وٹو ڈپٹی کمشنر نے بیو ٹیکشن پلان کا جائزہ لیا اور شہر کی خوبصورتی و صفائی بارے احکامات جارے کئے۔ مذید جانئے

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب
ہینڈ آﺅٹ
راﺅ شکیل احمد
15دسمبر 2019

جھنگ( ) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے شہر میں صفائی ستھرائی سے متعلقہ دیگر امور کاجائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا۔انہوںنے دارالسکینہ روڈ، مائی ہیر پھاٹک و دیگر مقامات پر صفائی اور بیوٹفکیش پلان کے تحت جاری کام کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پرمیونسپل کارپوریشن حکام کو شہری علاقوں پر صفائی کے لئے فوکس کرنے کے احکامات جاری کئے اورکہا کہ فیصل آباد ریلوے پھاٹک تا گوجرہ روڈ پھاٹک تک دونوں اطراف خوبصورت کھجور کے پودے لگائیں جا رہے ہیں جس سے شہر کی خوب صورتی میں اضافہ ہو گا۔ شہر میں کسی جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی نظر نہیں آنا چاہئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کام نہ کرنے والے اور سستی کے مرتکب افسران اور عملہ صفائی کو گھر بھیج دیا جائیگا۔ انہوںنے چیف افسر بلدیہ کو شہر سے تجاوزات ختم کرانے کے بھی احکامات جاری کئے اور کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں