جھنگ (چوہدری محمد یوسف تبسم ) ایکن سکول سسٹم جھنگ برانچ 1، برانچ 2 کے تیسرے سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا. سپورٹس گالا میں فراگ ریس، سپون ریس، سمپل ریس، بیلون ریس سمیت دیگر کھیل شامل تھے تفصیلات جانئے

جھنگ ( ) ایکن سکول سسٹم جھنگ برانچ 1، برانچ 2 کے تیسرے سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا. سپورٹس گالا میں فراگ ریس، سپون ریس، سمپل ریس، بیلون ریس سمیت دیگر کھیل شامل تھے جن میں ننھے منھے بچوں نے حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے. سپورٹس گالا میں کھیلوں کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات نے رنگ برنگے ٹیبلوز بھی پیش کیے جن کو بہت پسند کیا گیا.
سپورٹس گالا میں آفیسر سکول سسٹم کے مینیجنگ ڈائریکٹر حاجی شمس الدین، معروف سپورٹس مین امان اللہ شان، سر نواز ،میڈم رابعہ، میڈم سعدیہ صدف نے شرکت کی.
اس موقع پر پرنسپل رائے دانش کا کہنا تھا کہ سپورٹس گالا کا مقصد بچوں کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ جسمانی نشو و نما بھی بہتر بنانا ہے، جس ملک کے گراونڈ آباد ہوں اسکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں.
سپورٹس گالا میں بچوں نے کھیلوں میں بھرپور حصہ لیا اور ٹیبلوز میں اپنے فن کے جوہر دکھا کر ثابت کیا کہ جھنگ کے بچے بھی ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں ہیں.


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں