پرویز مشرف کو سزائے موت۔۔چوہدری شجاعت حسین بھی میدان میں آ گئے ۔۔مذید جانئے

لاہور:رہنما مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزا دینے سے بارڈر پر جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے سینئر رہنما چودھری شجاعت حسین  نے  سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دفاع  کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کا آرمی چیف آسانی سے نہیں بنتا،فوجی جنرل کے عہدے تک پہنچنے کے لیے ملک و قوم کے جذبے سے سرشار ہونا  چاہیے،ہمارے فوجی جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔کچھ لوگ اپنی جھوٹی اور جعلی قابلیت کی بنیاد پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  پرویز مشرف نے 2 جنگیں لڑیں،غداری کا واویلا کرنے والوں نے ان سے حلف لیا،عوام کو گمرا ہ کن لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے ،اپنے محافظوں کو اس طرح کے جھوٹے لوگوں سے محفوظ رکھنا چاہیے ،منفی پراپیگنڈے سے صرف اور صرف دشمن ملک کو فائدہ پہنچتا ہے، پرویز مشرف کو سزا دینے سے بارڈر پر جان کا نذرانہ  پیش کرنے کے لیے کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔مشرف کے وکلاء سلمان صفدر اور رضا بشیر عدالت میں پیش ہوئے۔خصوصی عدالت نےتاریخی فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیتے ہوئےسزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نےمختصر فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ مشرف نے 3نومبر 2007 کو آئین پامال کی۔خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔ ایک جج نے فیصلے سے اختلاف کیا۔فیصلہ جسٹس سیٹھ وقار نے سنایا جبکہ تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹے میں جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتاہے، پرویز مشرف ملک کے صدر ،آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہ چکے ہیں ، انہوں نے 40 سال ملک کی خدمت کی ہے، پاکستان کے دفاع کے لیے جنگیں لڑی ہیں،وہ کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پرویز مشرف کے کیس سے متعلق خصوصی کورٹ نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے ،کیس کو عجلت میں نمٹا یا گیا، پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا ،عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی، فوج توقع کرتی ہے کہ مشرف کو آئین کے تحت انصاف دیا جائے گا۔ 


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں