ڈپٹی کمشنر کا ڈی پی او کے ہمراہ سبز منڈی کا ہنگامی دورہ۔پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق گداگری کے خاتمہ کیلئے خصوصی اقدامات۔انسداد پولیو مہم کے تعین شدہ اہداف کو چیک کیا گیا مذید جانئے

جھنگ( )صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا ہے کہ پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ قومی مفاد میں ہے اور بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے لازم ہے۔ معاشرے کے ہر فرد کو پولیو کے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔علمائے کرام اس قومی مہم میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے خطبات میں عوام کو اس بارے آگاہ کریں ۔ہمیں اپنی نئی نسل کو صحت مند اور توانا معاشرہ دینا ہے۔ یہ خواب تب ہی پورا ہو سکتا ہے جب ہم موذی امراض کے خلاف بھرپور مقابلہ کریں۔ پاکستان کو پولیو فری بنانے کےلئے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں اور ہم ملکر کر اس قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ یہ بات انہوںنے انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن رضا خان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحبوب حسنین سمیت ایم ایس ڈاکٹر اسفند یار و دیگر سینئر ڈاکٹر ، میڈیکل آفیسرز، پولیو ورکرز بھی شریک تھیں۔ صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا کہ حکومت پنجاب پولیو کے خاتمہ کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔قومی انسداد پولیو مہم میں والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں ۔ صحت مند زندگی آ پ کے بچوں کا حق ہے اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے مہم کے دوران ضرور پلوائیں۔ ہم نے ملکر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم کا آغاز ایک نئے عزم کے ساتھ کیا جا رہاہے ۔پولیو فری معاشرہ ہمارا ویژن ہے ۔ضلع جھنگ میں پولیو کے حوالہ سے اس بار موثر حکمت عملی کے تحت آغاز کیا گیا ہے۔ ضلع کے سو فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ میں خود پولیو مہم کی مانیٹرنگ کروں گا اور باقاعدگی سے جاری مہم کے دوران کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے مزید کہا کہ پولیو ورکر ہمارا سرمایہ ہیں اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورکز کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ ڈی پی او محمد حسن رضا خان نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرزکےلئے ہمہ قسم کی سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ تقریب سے دیگر افسران نے بھی اس حوالہ سے خطاب کیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو اور ڈی پی او محمد حسن رضا خان نے پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کوپولیو کے دو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب
ہینڈ آﺅٹ
راﺅ شکیل احمد /عابدرشید
19دسمبر 2019ئ
جھنگ ( )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کے ہمراہ شہر کی مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا معائنہ کیا۔ انہوںنے سبزیات و فروٹس کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ منڈی میں سبزیات و فروٹس کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیادوں پر چیک کیا جا رہا ہے اس ضمن میں ناجائز منافع خوری کرنے کی کسی کو ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ منڈیوں میں لائی جانے والی اشیاءکی نیلامی و نگرانی کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے اور اس حوالہ سے قیمتوں کو کنٹرول کر کے عوام تک سبزیات و فروٹس کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کہ خود ساختہ اور مصنوعی مہنگائی کو سختی سے روکا جائے اور دکانداروں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے کا پابند بنائیں ۔انہوںنے کہا کہ دکانداروں کو جرمانوں کی بجائے گرانفروشی روکنے کے لئے نتیجہ خیز انداز میں اشیاءکی قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں ۔ انہوں نے پھلوں و سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی پی او محمد حسن رضا خان نے کہا کہ ضلع بھر کی منڈیوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( ) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے مقررہ اہداف اور تین ایام میں حاصل کئے گئے ٹارگٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جس کے مطابق پہلے روز ایک لاکھ70ہزار 418، دوسے روز ایک لاکھ65ہزار 460اور تیسرے روز ایک لاکھ58ہزار 98بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔مجموعی طور پر 4لاکھ93ہزار976بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے آخری دو کیچ اپ ڈے میں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی تصدیق کی جائے اور کسی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں کو تلاش کرکے انہیں قطرے پلائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے کیچپ ڈے میں بھی سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا لہذا غفلت و لاپرواہی سے گریز کریں ۔اس ضمن میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل ہونے چاہیں اس سلسلے میں پولیو ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو تلاش کرکے انہیں حفاظتی قطرے پلائیں۔انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں،شہر کے داخلی وخارجی راستوں،مارکیٹوں،ریلوے اسٹیشن اوردیگر عوامی مقامات پر بچوں کو قطرے پلانے کے لئے متعین کردہ ٹیموں کی موجودگی کوباربارچیک کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔اجلاس کے دوران محکمہ صحت کے افسران نے نسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تین روز کے ٹارگٹس اور حاصل کئے گئے اہداف سے آگاہ کیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات پر پولیو کی رپورٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا اوربچوں کی انگلیوں پرلگائے گئی سیاہی کی تصدیق کی۔اس موقع پر ڈاکٹر احسن سلیانہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو بنیادی مرکز صحت چک نمبر446کابھی اچانک معائنہ کیا۔ انہوںنے مرکز صحت میں صفائی ستھرائی اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کیئے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد گد اگری مہم کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔اس حوالہ سے انہوںنے مختلف سماجی تنظمیوں کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کہا کہ گدا گری کو ختم کرنے کےلئے سماجی تنظیمیں حکومت کا ہاتھ بٹائیں ۔ خیرات اور صدقات کو اصل حق دار تک پہنچائیں ۔ گداگری معاشرتی نہیں سماجی مسلہ ہے ۔پیشہ وارانہ بھکاریوں کو خیرات دینا پیسے کا ضیاع ہے ۔اظہر عباس عادل نے کہا کہ اس حوالہ سے آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے جس میں سماجی تنظمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ ( ) سینئر سول جج شاہد محمود نے سول ڈویژن اور سینئر سول جج قمر عباس نے کرمنل ڈویژن کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ قبل ازیں سینئر سول جج شاہد محمودکرمنل ڈویژن اور سینئر سول جج قمر عباس فیملی ڈویژن کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں