کراچی۔(اہم نیوز) MQMنے سابق صدر پرویز مشرف کی سزا کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔رپورٹ خالد شاہ

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لیے عوامی ریلی منعقد کی جائے گی، کراچی میں اتوار 22 دسمبر کو دوپہر 2 بجے عوامی ریلی نکالی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم قیادت نے گزشتہ روز دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی، وفد میں حیدر عباس رضوی اور میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مشرف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی، سابق صدر مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو شکریہ ادا کیا تھا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم بحالی تنظیم کے سربراہ فاروق ستار نے کل پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ صریحا ناانصافی ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر فیصلوں سے نظام عدل کو ٹھیس پہنچے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا موقف سنے بغیر فیصلہ سنانا ناانصافی ہے، دیگر جنرلوں کے ایسے اقدامات پر کبھی مقدمے نہیں چلائے گئے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تفریقی فیصلوں سے مہاجروں میں احساس محرومی میں اضافہ ہوگا، پرویز مشرف کے والدین نے قیام پاکستان کے لیے قربانیاں دیں، پرویز مشرف نے پوری زندگی ملکی دفاع میں صرف کردی

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں