بھارت شر انگیزی سے باز نہ آیا ۔LOC پر بلا اشتعال فائرنگ۔پاک فوج کا دبنگ جوابی وار ۔۔مذید جانئے

راولپنڈی: (اہم نیوز)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے جورا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 14 سالہ شہریار اور 29 سالہ نوید شامل ہیں۔

بھارتی فوج نے ایل او سی کی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے لسوا گاؤں کی خاتون سمیت 2 شہری زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے۔ پاک کی فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ آج ہی ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز ہے۔ ایل او سی پر کشیدگی بڑھا کر شہریت ترمیمی بل کیخلاف احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں