پاکستان کوایف اے ٹی ایف کاسوال نامہ موصول،کالعدم تنظیموں کےخلاف درج مقدمات کی نقول مانگ لیں.مذید جانئے

اسلام آباد(اہم نیوز)پاکستان کوایف اے ٹی ایف کا150سوالات پرمشتمل سوال نامہ موصول ہوگیاجس میں مدارس سے متعلق کئے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئیں،ایف اے ٹی ایف نے کالعدم تنظیموں کےخلاف درج مقدمات کی نقول بھی مانگ لیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کوایف اے ٹی ایف کا150سوالات پرمشتمل سوال نامہ موصول ہوگیا ہے،سوال نامے میں مدارس سے متعلق کئے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئیں،اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں کےخلاف درج مقدمات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افرادکوسزادلوانے کامطالبہ کیاگیا ۔

سوال نامہ پاکستان کی3دسمبرکوجمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجاگیاہے،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کوسوال نامہ 20دسمبر کوارسال کیاگیاتھا،پاکستان ایف اے ٹی ایف کے سوالات پرجواب8جنوری تک جمع کراسکے گا۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں