ایل او سی پر بھارتی فائرنگ ۔پاک فوج کا جوابی وار ۔ بزدل و مکار دشمن کے کئی فوجی جہنم واصل۔رپورٹ ارسلان چوہدری

راولپنڈی: (اہم نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی گئی، پاک فوج کے بر وقت جواب کے باعث متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کی طرف سے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی گئی، پاک فوج کی طرف سے دیوا سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بر وقت جواب دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی طرف سے بر وقت کارروائی کے بعد بھارتی پوسٹیں تباہ اور متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی میڈیا وادی نیلم اور کیرن وادی پر گولہ باری کا پروپیگنڈا کر رہا ہے حالانکہ وادی نیلم اور کیرن وادی میں فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔  


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں