کراچی ۔ سری لنکا کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ۔ نوجوان بالر نے ریکارڈ بنا دیا تفصیل جانئے

کراچی(اہم نیوز) قومی ٹیم13سال بعد ہوم گراﺅنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب،سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں263رنز سے شکست دیدی۔نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں پاکستان نے سری لنکا کو 476 رنز کا ہدف دیا تھا اور مہمان ٹیم نے چوتھے روز 212 رنز بنائے تھے۔ دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو فتح کے لیے صرف 3 وکٹیں درکار تھیں جب کہ سری لنکا کے ٹیل اینڈرز کو 264 رنز کے پہاڑ کو عبور کرنا تھا۔

لیکن کھیل کے آغاز پر ہی سری لنکا کے تینوں کھلاڑی مجموعے میں کوئی اضافہ کیے بغیر 212 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے،نسیم شاہ نے پہلی ہی گیند پر ایمبل ڈینیا کو صفر پر آﺅٹ کردیا جس کے بعد یاسر شاہ نے سنچری میکر اوپنر اوشاڈا فرنینڈو کو کیچ آﺅٹ کیا جس کے بعد وشوا فرنینڈو بھی صفر پر آﺅٹ ہوگئے۔

عابد علی نے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔ یاسر شاہ نے2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ محمد عباس ،شاہین آفریدی،اور حارث سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 13 برس بعد ہوم گراﺅنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتاہے ، قومی ٹیم نے آخری میچ 2006ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف جیتا تھا اور سیریز بھی اپنے نام کی تھی ۔اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ کم روشنی، بارش اور گیلی آﺅٹ فیلڈ کے باعث کسی نتیجے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں