ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے اور عدالت نے ان کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔رپورٹ شیراز الہی خان

اسلام آباد:ایل این جی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے اور عدالت نے ان کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔اس موقع پر چیف جستص اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جرم ثابت ہونے تک ملزم بے گناہ ہوتا ہے،ہم مفتاح اسماعیل کو حکم دیتے ہیں کہ وہ رہا ہونے کے بعد روزانہ تفتیشی کو فون کرینگے گے۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس  دیئے کہ وائٹ کالر کرائم کیسز میں آپ کو گرفتار کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں