نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کر لیا احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے نارروال میں سپورٹس سٹی بنانے کے لیے مختص وفاقی حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے فنڈز استعمال کیے۔

یک طرف جہاں کئی مہینوں سے زیر حراست اپوزیشن رہنماؤں کی ضمانتیں جاری ہیں، وہیں آج (پیر کو) قومی احتساب بیورو نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو نارووال میں متنازع سپورٹس سٹی منصوبے کے کیس میں گرفتار کر لیا۔
نیب راولپنڈی نے احسن اقبال کو آج اپنے دفتر طلب کر رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں کل ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
احسن اقبال کو دو مہینوں میں دوسری مرتبہ نیب دفتر طلب کیا گیا۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں