لاہور: ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں (ن) لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔رپورٹ افشاں گل

لاہور: ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں (ن) لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راںا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ضمانت پر رہائی کے بدلے 10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

6 ماہ کی حراست کا حساب کون دے گا؟

عدالتی فیصلے کے بعد رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتی، رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظور پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں لیکن رانا ثنا اللہ کی 6 ماہ تک حراست کا حساب کون دے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے رانا ثنااللہ کو موٹروے سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور آرہے تھے۔ اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے 15 کلو گرام ہیروئن کی برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں