حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیدی پی ٹی آئی والو! گالیاں مت دو، یہ نہ ہو کہ خان صاحب کی ویڈیو وائرل کردوں، حریم شاہ

لاہور(اہم نیوز)  ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے شیخ رشید کی وڈیو جاری کرنے اور بیہودہ وڈیو بھیجنے کے الزام کے بعد عمران خان کی وڈیووائرل کرنے کی دھمکی دیدی۔ حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی اوقات میں رہیں، گالیاں نکال کر مجھے غصہ نہ دلائیں، یہ نہ ہو میں خان صاحب کی ویڈیو وائرل کردوں، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے ہی خان صاحب کے کہنے پر معافی والی ویڈیو لگائی ہے، اس لیے پی ٹی آئی والوں کو کہہ رہی ہوں کہ بار بار گالیاں نکال کر غصہ نہ دلائیں مجھے، ورنہ خان صاحب کی ویڈیو وائرل کردوں گی۔

انہوں نے اس پیغام کے تھوڑی دیر بعد ٹویٹر سے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

حریم شاہ کے اس پیغام کو معروف صحافی سعید طلعت حسین نے بھی اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی مبینہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو شیخ رشید اور ماڈل حریم شاہ کی ہے، جبکہ حریم شاہ سے منسوب اکاونٹ سے شیخ رشید کی جو ویڈیو ریلیز کی گئی ہے یہ 15 سیکنڈ کی ہے، ویڈیو میں اصل آواز کو چھپا کر گانا لگایا گیا ہے جس کے باعث یہ پتا نہیں لگ رہا کہ دونوں کے مابین کیا بات چیت ہوئی ہے۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ حریم شاہ کے نام سے کون واقف نہیں ویسے بھی جب سے وزارت خارجہ کے دفتر جا کر حریم شاہ نے ٹانگ مار کر دروازا کھولااور وزیراعظم پاکستان کی کرسی پر جا کر براجمان ہو گئیں تب سے تو ہر خاص و عام ان کے نام سے واقف ہو چکا ہے۔ ٹک ٹاک پر ان کی مختلف جگہوں پر ویڈیوزاور اسلحہ چلانے کے علاوہ بھی کئی متنازعہ ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں