قادیانی پورے عالم اسلام میں غیر مسلم ہیں اس لیے انکا مکہ اور مدینہ میں داخلہ بند ہے ۔ امریکہ کو بڑا جٹکا۔۔مذید جانئے

لاہور(اہم نیوز)پاکستان کے تمام مذاہب و مسالک امریکی محکمہ خارجہ کی آزادیٔ مذہب پررپورٹ کومستردکرتےہیں،امریکی محکمہ خارجہ نےبےبنیاداطلاعات پرپاکستان کےخلاف رپورٹ جاری کی،پاکستان میں تمام مسالک و مذاہب کو مکمل حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے،قادیانی اور مسلمان پاکستان کے قانون اور آئین کے پابند ہیں ، قادیانیوں کے خلاف پاکستان میں کوئی امتیازی قانون نہیں ہے، قرآن و سنت کے احکامات کے مطابق قادیانی پاکستان میں ہی نہیں پورے عالم اسلام میں کافر ہیں اور اسی لیے ان کا مکۃ المکرمہ اور مدینۃ المنورہ میں داخلہ بند ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور مختلف مذاہب کے قائدین پادری عمائنول کھوکھر ، پادری شاہد معراج ،بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل ، فادر جیمز چنن ، پادری سلیم ، سردار بشن سنگھ ، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا پروفیسر عبد الرحمٰن لدھیانوی ، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا مفتی محمد علی نقشبندی ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا غلام مصطفیٰ حیدری، مولانا اسید الرحمان سعید، علامہ طاہر الحسن ، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا عصمت اللہ معاویہ  سمیت و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد والمدارس پاکستان  علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نےکہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے پاکستان کے خلاف مذہبی آزادی نہ ہونے کا الزام لگانا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، جس پر پاکستان میں موجود تمام مذاہب و مسالک کے اندر شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے،انتہائی ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ امریکہ کو ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے ، متنازع شہریت قانون پر سارا بھارت سراپا احتجاج بنا ہوا ہے، پرامن مظاہرین کوریاستی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،بھارت میں بسنے والی کوئی اقلیت مودی سرکار کے شر سے محفوظ نہیں ، وہاں کوئی ایک اقلیت بھی ایسی نہیں ہے جس کی عباد ت گاہوں پر حملے نہ ہوئے ہوں،سکھوں کے گولڈن ٹیمپل اور مسلمانوں کی بابری مسجد پر حملے ہوئے،حتیٰ کہ مسلمانوں کی بابری مسجدکو شہید کر دیا گیا اور بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے دہشت گرد ہندو تنظیموں اور سرکار کے دبائو میں انصاف کے گلے پر چھری چلائی گئی،بھارت میں دو سو سے زائد چرچ جلائے گئے،مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چارماہ سے لگاتار کرفیو لگا کر کشمیریوں پر زندگی کے دروازے بند کرنے کی کوشش جاری ہے، امریکہ ان مظالم پرکیوں خاموش ہے؟ ۔



انہوں نے کہا کہ امریکہ اور عالمی طاقتیں دنیا میں امن قائم کرنا چاہتی ہیں تو انہیں دو ہرا معیار ترک کرکے انصاف کا دامن تھامنا ہوگا ورنہ دنیا سے امن اٹھ جائے گا،پاکستان علماء کونسل پاکستان میں رہنے والے تمام غیر مسلموں کے حقوق کی محافظ ہے اور کبھی بھی کسی گروہ یا جتھہ کو پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کے حقوق سے نہیں کھیلنےکی اجازت دی گئی نہ آئندہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے دوران سماعت توہین رسالت کے کیسوں کےملزمان کی رہائی کا مطالبہ نہ صرف ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے بلکہ پاکستانی معاشرے کے امن کو تباہ کرنے کی گھنائونی سازش بھی ہے۔ عقیدہ ختم نبوتﷺ مسلمانوں کے عقیدہ کی اساس ہے، اقلیتوں کو ناصرف آئین بلکہ اسلام نے جو حقوق دئیے ہیں پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو وہ مکمل حقوق حاصل ہیں،انہیں مکمل مذہبی ، سیاسی و سماجی آزادی دی گئی ہے ، تمام اقلیتیں ملک کے آئین اور قانون کا ناصرف احترام کرتی ہیں بلکہ انہیں دل سے تسلیم بھی کرتی ہیں،کیا امریکی انتظامیہ اس بات کو تسلیم کرسکتی ہے کہ امریکہ میں کوئی امریکی آئین کو تسلیم نہ کرے؟ اسی طرح پاکستان کی حکومت بھی آئین اور قانون کو تسلیم نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرتی ہے،لہٰذا امریکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئےاپنی رائے قائم کرے اورایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے یہ تاثر ملے کہ پاکستان دشمن قوتوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں